اب نہ جاگو گے تو پھر بیکار ہے
Posted on April 13, 2016 By Mohammad Waseem آپکی شاعری, شاعری
اب نہ جاگو گے تو پھر بیکار ہے
سوچ لو یہ وقت کی للکار ہے
کیا عجب دل کیا عجب دلدار ہے
تیرے گلشن میںنہ گل، نہ خار ہے
میان ہے نہ دھار کی تلوار ہے
اب خودی ہے نہ کوئی خود دار ہے
رقص ہے نہ روح کے طائوس میں
دل کی پائل میں نہ اب جھنکار ہے
اک مذاقِ زندگی ہے یہ مزاح
نامِ فن ہے، اب کہاں فنکار ہے
یہ سمجھنا ہی بہت مہنگا پڑا
زندگی یہ کونسی دشوار ہے
اپنے آباء کی کبھی تاریخ پڑھ
جان، دشمن، کون تیرا یار ہے
اپنی دانائی سے تھوڑا کام لے
دیکھ بیڑے کتنے کرنا پار ہے
کل تلک تھی آبرو گھر کی بنے
آج ننگے سر، سرِ بازار ہے
بے حیائی سر چڑھا کر، دیکھئے
ساری دنیا بن گئی آزار ہے
کھول کر کہہ دے تو دل احمد نثار
آگ دل میں پالنا بیکار ہے
Ahmed Nisar
تحریر : احمد نثار
Email : ahmadnisarsayeedi@yahoo.co.in