اہل سنت والجماعت راولپنڈی کے ترجمان فائرنگ سے جاں بحق

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) اہل سنت والجماعت راولپنڈی کے ترجمان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق اور ان کا ایک ساتھی زخمی ہوگیا ہے۔

اہل سنت والجماعت کے مرکزی ترجمان حافظ اُنیب فاروقی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ راول پنڈی کے ترجمان مظہر صدیقی ، محمد ابراہیم اور شیر دل پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ پیرودھائی موڑکے قریب کی گئی ۔ مظہر صدیقی موقع پر جاں بحقجبکہ دیگر دو افراد زخمی ہوگئے ۔میت اور زخمیوں کو پمزہسپتال اسلام آباد منتقل کردیاگیاہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق دونامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی طرف فائرنگ سوشل سیکیورٹی ہسپتال کے قریب موٹرسائیکل رکشہ پر کی گئی ۔تھانہ سبزی منڈی پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ۔ اہل سنت والجماعت کے سربراہ علامہ احمد لدھیانوی نے قتل کا واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئےقاتلوں کو فی الفور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔پاکستان علما کونسل کے چئیرمین حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ وہ مولانا مظہر صدیقی کے قتل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔حکومت ملکی امن تباہ کرنے والے عناصرکے خلاف فوری اقدامات کرے۔