چودھری ولید اکرم بھنڈر ہمارے گروپ کے متفقہ چیئرمین اور وائس چیئرمین کے امیدوار ہونگے: پیر غلام فرید
Posted on November 2, 2013 By Majid Khan گوجرانوالہ
گوجرانوالہ: اروپ کے دو اہم سیاسی گروپوں ایم پی اے پیر غلام فرید ، ایم این اے شازیہ اشفاق مٹو اور سابق وفاقی وزیر مملکت چودھری شاہد اکرم بھنڈر نے مختلف برادریوں اور دیگر سرکردہ شخصیات کی موجودگی میں متفقہ طور پر اجلاس میں چودھری ولید اکرم بھنڈر کو یونین کونسل نمبر 105 اروپ میں بطور چیئرمین نامزد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، اس موقع پر پیر عامر فرید، صاجبزہ دہ کامران فرید و دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھے۔
اروپ میں چودھری شاہد اکرم بھنڈر کے ڈیرہ پر ہونیوالے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیر غلام فرید نے کہا کہ چودھری ولید اکرم بھنڈر اور شاہد سلہریا آف نگر احمد شاہ ہمارے گروپ کے متفقہ چیئرمین اور وائس چیئرمین کے امیدوار ہونگے، انہوں نے کہا کہ ہمارے دونوں علیحدہ علیحدہ عوام کی ہمیشہ دن رات خدمت کرتے رہے ہیں جبکہ اب دونوں گروپ ایک گروپ بن کر زیادہ موثر انداز سے عوامی خدمات سر انجام دیں گے، پیر غلام فرید نے کہا کہ موجودہ امیدواروں کی نامزدگی سے حلقہ میں الیکشن یکطرفہ صورت اختیار کر گیا ہے، جن کے مقابلہ میں کوئی بھی مضبوط دھڑا نہ ہے، چودھری شاہد اکرم بھنڈر نے کہا کہ چودھری ولید اکرم بھنڈر ایک جمہوری اور عوامی خدمت کی سوچ رکھنے والا نوجوان ہے جس کی عوامی تعاون سے اب کامیابی انشاء اﷲ روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com