تحریر: شاہ بانو میر گزشتہ روز اکیڈمی کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ ولید اقبال علامہ اقبال کے پوتے مختصر دورے پے جب پیرس تشریف لائے تو شاہ بانو میر ادب اکیڈمی کی خواتین کیلئے کچھ وقت نکال کر ایک نشست کیلئے موقعہ فراہم کیا ان کی آمد میں تاخیر ہوئی کہ راستے میں وحشت کی خوف کی اور پابندی کی حکمرانی تھی 30 منٹ کا سفر ڈیڑھ گھنٹہ میں طے ہوا ٹیکسی ڈرائیور نے انہیں پیرس میں گزشتہ دنوں ہونے والی دہشت گردی کے مقامات بھی دکھائے اور بد نصیبی سے ان کے سفر کے دوران بھی حالات انہی علاقوں میں کشیدہ تھے جہاں سے وہ تشریف لا رہے تھے
سفر کے دوران وہ اس مقام سے بھی گزرے جہاں سخت ناکہ بندی تھی اور باقاعدہ پولیس مقابلہ ہورہا تھا کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ پروگرام کو ملتوی کر دیا جائے لیکن قرآن پاک سے یہی تو سیکھ رہے ہیں کہ خود کو پختہ عزم بنانا ہے اور مشکل سے گھبرانا نہیں بلکہ اس سے نبرد آزما ہونا ہے لہذا نشست کو ملتوی نہیں کیا ایک سوچ یہ بھی تھی کہ اتنی دور سے پیرس میں کم لوگ ہیں جو کسی بڑے نام سے وابستہ ہوں ‘ پھر نجانے کب یہ موقعہ ملے اس لئے اللہ پر توکل کر کے طے شدہ پروگرام ہونے دیا جائے –
ایک سوال عرصہ دراز سے میرے ذہن میں تھا جس کی تشفی انتپائی ضروری تھی کہ ہم جس ہستی کو بچپن سے پڑھتے آئے علامہ اقبال ان کی قد آَور تحریروں کو اس کی انقلابی شاعری کو جس نے سوئے ہوئے خوابیدہ مسلمان کو خواب غٍفلت سے جگا کر نیا ملک بنا دیا اس وقت جب خود منوں مٹی میں دس سال قبل ہی دفن ہو چکے تھے ایسے عظیم انسان کی تعلیمات اس کا اثاثہ کیا اس کی نسل نے محفوظ کیا ہے یا پھر وہ صرف ہمارے نصاب کی امانت ہم تک ہی محدود رہ گئی الحمد للہ ولید صاحب نے سارے خدشات دور کر دیے خوش الحانی سے کچھ اشعار جب پڑھے تو یکبارگی جیسے نغمگی اور الفاظ کی نفاست کا حق ادا کر دیا ہو
Shah Bano Mir Adab Akademi Waleed Iqbal Group Foto
مجھے زیادہ خوشی اس وقت ہوئی جب ان کا کہنا تھا کہ آپ اقبال کے کسی بھی شعر کا کوئی مصرعہ بولیں انشاءاللہ اس کو میں مکمل کروں گا یہ تھا دعویٍ ایک نسل کا پرانی نسل کے ساتھ بہت اچھا لگا تاخیر کی وجہ سے کچھ تشنگی رہی مکمل انداز میں سیر حاصل اقبالیات پر گفتگو نہیں ہو سکی لیکن ہمارے لئے ادارے کیلئے اور خواتین کیلئے یہ باعث اعزاز ہے کہ عہد ساز شخصیت کے خاندان سے کسی سلجھے ہوئے مہذب اور حب الوطن انسان سے ملاقات بھی ہوئی
اور ان سے گفتگو بھی خواتین سے تفصیلی طور ہے تعارف کے بعد ان کی حیرانگی قابل دید تھی کہ یورپ میں ایسے دماغ مل کر “” در مکنون “” جیسا کامیاب میگزین اتنی خاموشی سے نکال رہی ہیں اور ایسا خوبصورت ماحول باہمی ہم آہنگی اور پرسکون چہرے بغیر حسد بغیر رقابت کے صرف دین اور ملک کیلیے کام کر رہی ہیں بے مثال بات ہے بے شک ادب اکیڈمی کی خواتین اپنی ذمہ داری اور ادب کے اعلیٍ معیار کی عکاس ہیں الحمد للہ باہمی محبت مضبوط نظام کی علمبردار ہیں اکیڈمی کی خواتین ولید اقبال سے ایک سوال میں نے کیا بطور خاندان علامہ اقبال جیسے نام کا حوالہ کیا انہیں زندگی بھر فائدہ دیتا رہا؟
ان کا جواب بہے عمدہ تھا ان کا کہنا تھا فائدہ بھی ملا اوراس نام کیلئے احتیاط بھی بہت کرنی پڑتی ہے ہماری خواتین نے انتہائی احترام سے کچھ سوالات کئے شاہ بانو میر ادب اکیڈمی کی تمام خواتین باوقار سلجھی ہوئی اور حدود میں بہت محتاط خواتین ہیں کام کے ساتھ روایات کی علمبردار خوبصورت ذہن اور معروف ولید اقبال صاحب کے ساتھ اکیڈمی کے سفر کا ایک خوبصورت باب مکمل ہوا
Love Pakistan
ولید صاحب کی پاکستان سے محبت کا ایک ثبوت یہ بھی دیکھا کہ معروف قانون دان ہیں اپنے والد صاحب کی طرح کسی چیز کی کمی نہیں لیکن آسائشات میں رہتے ہوئے ضمیر نے جھنجھوڑا کہ اس بوگس نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہو تو انہوں نے ایک سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کی ان کا کہنا ہے کہ وہ سیاست میں رہ کر ہی ملک کا نظام درست کر سکتے ہیں اسی لئے اپنی عوام کی حالت زار تبدیل کرنے کیلئے سیاست میں داخل ہوئے ہیں میں ان کے خیالات کی تندی اور شدت سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکی دل سے آواز آئی خون کی تاثیر ہے
دادا نے پاکستان بنوا دیا اور پوتا اسے پھر سے ناکامی کی دلدل میں ڈوبنے سے بچا کر کامیاب نیا پاکستان بنالے گاانشاءاللہ حتمی نتیجہ جو ان سے ملاقات کے بعد ملا وہ یہی تھا کہ علامہ اقبال کے اثاثے کو ان کے پیغام کو اس کی اہمیت کو اس مصروف دور میں بھی اس خاندان نے متاع عزیز کی طرح سنبھال کر رکھا ہوا ہے جو بہت خوش آئیند بات ہے یعنی پرانی نسل سے نئی نسل کا وعدہ محفوظ ہے