کراچی (جیوڈیسک) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ جتنے پولیس اہلکار کراچی میں شہید ہوئے اتنے کہیں اور نہیں ہوئے، ولی بابرکے قاتلوں کوبھی ایسی سزادیں گے کہ آئندہ کوئی ایسانہ کر سکے، کراچی کے مقامی ہوٹل میں صحافیوں کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ ظالموں نے ولی بابر کیس کے گواہوں، پولیس افسران اور وکیل کو بھی شہید کردیا پیپلز پارٹی کی حکومت ولی بابر کے قاتلوں کو ایسی سزا دیں گی کہ آئندہ کوئی ایسا نہ کرسکے۔
ان کاکہناتھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کراچی سے خوف کی فضا کو ختم کرے گی اور شہر کو امن وسکون کا گہوارہ بنائے گی۔شرجیل میمن نے کہا کہ پولیس دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے۔
جتنے پولیس اہلکار کراچی میں شہید ہوئے اتنے کہیں اور نہیں ہوئے۔اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ اویس مظفر اور صحافی تنظیموں کے عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔