جیکب آباد (جیوڈیسک) شہید رپورٹر ولی خان بابر قتل کیس میں ملزمان کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہو سکے، سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ کیس کی سماعت صبح نو بجے انسداد دہشت گردی کندھ کوٹ کے جج مشتاق احمد لغاری سربراہی میں ڈسٹرکٹ جیل شکار پور کے اندر ہونی تھی۔
لیکن ولی بابر قتل کیس میں ملزمان کے وکیل سلمان مجاہد کی عدم موجودگی کی وجہ سے سماعت کے دوران کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے کیس کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
کیس میں نامزد ملزمان کراچی سے شکار پور جیل منتقل کئے جا چکے ہیں۔ دوسری جانب ملزما ن کے وکیل سلمان مجاہد نے مقدمہ دہشت گردی کی عدالت کے بجائے سیشن کورٹ میں چلا نے کی درخواست پہلے ہی دے رکھی ہے۔