ریاض (جیوڈیسک) ولید بن طلال کے خاندانی ذرائع نے ان کی رہائی کی تصدیق کر دی، عارضی جیل قرار دیا گیا ہوٹل بھی ویلینٹائن ڈے پر کھل جائے گا۔
ارب پتی سعودی شہزادے ولید بن طلال رہا ہو گئے، خاندانی ذرائع نے ولید بن طلال کی رہائی کی تصدیق کر دی۔ ان کو درجنوں دیگر شہزادوں اور امراء کے ساتھ گزشتہ سال نومبر میں حراست میں لیا گیا تھا۔
رہائی سے پہلے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ولید بن طلال کا کہنا تھا کہ ان پر کوئی الزامات نہیں ہیں، حکومت سے مذاکرات کے بعد تمام معاملات جلد حل ہونے کی توقع ہے۔
دوسری جانب زیر حراست افراد کے لیے عارضی جیل قرار دئیے گئے Ritz-Carlton ہوٹل کو ویلنٹائن ڈے پر دوبارہ عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔