ٹریفک واک میں کراچی کے عوام بھرپور شرکت کریں۔ اعجاز احمد خان

Karachi

Karachi

کراچی : کمشنر کراچی اعجاز احمدخان نے کہا ہے کہ 27 نومبر اتوار کو نیشنل بینک تعاون سے منعقد ہونے والی ٹریفک قوانین آگہی واک جوکہ ٹریفک پولیس کراچی کے زیر اہتمام اتوار کو صبح 10:00 مکڈونلڈ ریسٹورنٹ کلفٹن پر ہو گی اس میں کراچی کے عوام بھر پور شرکت کریں تاکہ عوام کو ٹریفک قوانین سے آگاہی حاصل ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے آ ج اپنے دفتر میں نیشنل بینک SMD کے سر براہ اویس اسد خان سے ملاقات میں کیا اس موقع پر غلام محمد خان ، علیم خان موسی ،عظمت اللہ خان بھی موجود تھے کمشنر کر اچی نے کہا کہ کراچی میں حادثات کی روک تھام اور غلط انداز میں شاہراہوں پر ٹریفک کی بے راہ روی سے شہر میں ٹریفک کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اور کراچی کی انتظامیہ خصوصاً کراچی کی ٹریفک پولیس بھر پور کوشش کر رہی ہے کہ کراچی کے شہر یوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دی جائے کمشنر کراچی نے کہاکہ میں نیشنل بینک کی انتظامیہ کا مشکور ہوں کہ انہون نے کراچی کے شہر یوں کو اس واک کا تحفہ دیکر ایک بڑانیک کا م کیا ہے میںاور کراچی کی پوری انتظامیہ اس میں نیشنل بینک کے ساتھ بھر پور تعاون کرینگے اس موقع پر اویس اسد خان نے تفصیل کے ساتھ واک سے متعلق کمشنر کر اچی کو بریفنگ دی اور بتایا کہ اس واک میں متوقع طور پر وزیر اعلی سند ھ سمیت صوبائی کا بینہ کے اراکین ممبران پارلیمنٹ معذزین شہراعلی سول وفوجی افسران ، کھلاڑی، فنکار اور دیگرشخصیا ت شر کت کرینگے اس موقع پر اویس اسد خان نے کمشنر کر اچی کو واک سے متعلق پمفلٹ اور آگہی پوسٹر پیش کیے۔

غلام محمد خان
میڈیا کوآڈوینٹر
03003541517
03082220321