وال چاکنگ کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لایا جائے۔ عبدالراشد خان

کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے ضلعی حدود میں تجاوزات ،وال چاکنگ اور شاہراہوں پر آویزاں بوسیدہ بینرز فوری اتارنے کی ہدایت کرتے ہوئے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کے فوکل پرسن کو ہدایت کی ہے کہ شاہراہوں کی دیواروں سے وال چاکنگ کا خاتمہ کرکے دیواروں پر رونگ و روغن کیا جائے اور وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاکر غیرقانونی اقدام کی روک تھام کو یقینی بنا کر علاقائی خوبصورتی میں اضافہ کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ ،فوکل پرسن شاہ فیصل زون طلعت محمود کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں قائم نذیر حسین خواتین پارک کا دورہ کرکے تزئین و آرائش کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے موقع پر موجود پارکس ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام تمام فیملی پارکس ،کھیل کے میدانوں اور گرین بیلٹس کو سرسبز بنا یا جائے اور ان میں عوام کے لئے تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے۔

بعد ازاں شاہ فیصل زون کی مختلف یونین کونسل کا تفصیلی دورہ کرکے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی خصوصاً صفائی وستھرائی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کہ بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے جاری انتظامات کو مزید تیز کیا جائے اور شاہراہوں فٹ پاتھوں اور سرکاری اراضی پر قائم تمام تر تجاوزات ،غیر قانونی تعمیرات اور رکاوٹوں کا فوری خاتمہ کرکے عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔

Nazir Hussain Women Park Visite

Nazir Hussain Women Park Visite