وال چاکنگ اور تجاوزات کی روک تھام کے لئے میونسپل قوانین کے تحت کروائی کی جائے، ماجد رضا غوری

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے کہا کہ ضلع کورنگی کی حدود میں کوڑا کرکٹ پھیلانے اور کچرے کو آگ لگا کر قدرتی ماحول کو آلودہ کر کے انسانی زندگیوں کو کے لئے خطرہ بننے جیسے اقدامات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کرنے کے لئے ضلع کورنگی کے تمام زونز کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ وال چاکنگ تجاوزات سمیت عوامی سہولیات کی فراہمی کے راہ میں حائل بننے والے غیر قانونی اقدامات کے لئے میونسپل قوانین کو متحرک کرکے مرتکب افراد اور اداروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر ماجد رضا غوری نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی سمیت دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے تمام محکماجاتی افسران اور تمام زونز کے فوکل پرسن بھی موجود تھے۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے شکایاتی مراکز کو فعال بنایا جائے انہوں نے افسران پر زور دیا کہ علاقائی ترقی اور بلدیاتی مسائل پاک معاشرے کے قیام کے لئے علاقائی نگرانی کا موثر نظام قائم کیا جائے۔دورے کے موقع پر صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور احمد میمن نے تمام زونز کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ انسداد ڈینگی کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں۔

گلیوں اور محلوں کی سطح پر ڈینگی کے بچائو کے حوالے سے عوامی شعور کی آگہی کے لئے مہم چلا ئی جائے اس موقع پر انہوں نے صحت مند ماحول کے قیام کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے روزانہ کی بنیاد پر انجام دیا جائے۔

Majid Raza Ghouri Visit

Majid Raza Ghouri Visit