کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے ضلع کورنگی کی حدود میں کچرے کو آگ لگانے اور شاہراہوں گلیوں میں گندگی پھیلانے کا سخت ایکشن لیتے ہوئے کچرے کو آگ لگانے اور کوڑا کرکٹ شاہراہوں گلیوں میں پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ علاقائی نگرانی کا موثر قائم کرکے صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے۔
ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کا شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز کے ہمراہ شاہ فیصل زون یونین کونسل نمبر6گولڈن ٹائون کا تفصیلی دورہ کرکے “صاف ستھرا سرسبز ضلع کورنگی مہم”کے سلسلے میں صفائی وستھرائی کے حوالے سے جاری انتظامات اور علاقائی سطح پر بلدیاتی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علاقہ معززین نے ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کو گولڈن ٹائون ،پنجاب ٹائون اور گرین ٹائون میں درپیش بلدیاتی مسائل سے آگاہ کیا علاقہ معززین سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے یقین دلا یاکہ علاقائی سطح پر بلدیاتی مسائل بتدریج حل کرنے کے لئے بلدیہ کورنگی کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
اور انشااللہ عوامی تعاون کے ذریعے بلدیاتی مسائل کو حل کرکے عوام کو مسائل سے پاک ماحول فراہم کیا جائے گا انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا نے کے لئے بلدیاتی عملے سے تعاون کریں اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے ضلع کورنگی کے تمام زونز کو ہدایت کی ہے کہ صفائی وستھرائی کا عمل بلا تعطل جاری رکھا جائے صحت مند ماحول کے حوالے سے عوامی شکایا ت برداشت نہیں کیا جائیگا،گولڈن ٹائون اور ملحقہ آبادیوں کے مکینوں کی جانب سے سیوریج کے حوالے سے مسائل پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے سیوریج سسٹم کو درست کرائیں۔