والٹ ڈزنی پکچرز کی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم فروزن کا پہلا مکمل ٹریلر ریلیز

III-D film aynymytd

III-D film aynymytd

نیویارک (جیوڈیسک) این جی ٹی والٹ ڈزنی پکچرز کی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ فلمفروزن کا پہلا مکمل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ افسانوی کہانی دی اسنو کوئن سے ماخوذ فروزن( Frozen)کی ہدایتکاری کرس بک اور جنیفر لی نے کی ہے جس میں مختلف اینیمیٹڈ کرداروں کے لیے کرسٹین، ایڈینا مینزل، جوناتھن گروف، سینٹینو فونٹانا اور جوش گیڈ کی آوازیں عکس بند کی گئی ہیں۔

پیٹرڈیل ویکو کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے بہن (اسنو کوئن)کی تلاش کے لیے قطبی ہرن کے مالک پہاڑوں پر رہنے والے نوجوان کا سہارا لیتی ہے۔ برفانی میدانوں، اسنو کوئن کی کے میجک اور اسکی تلاش میں نکلی لڑکی کے گرد گھومتی یہ فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز موشن پکچرز کے تحت 27 نومبر کو تھینکس گیونگ ڈے کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔