وانا کے علاقے دبکوٹ میں مقامی صحافی کے گھر کے باہر دھماکا

Wana

Wana

ٹانک (جیوڈیسک) جنوبی وزیرستان وانا کے علاقے دبکوٹ میں مقامی صحافی کے گھر کے باہر دھماکا ہوا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے سے مکان کے دروازے اور 2 کمروں کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔