آوارہ منش نوجوانوں نے شرفاء کا جینا حرام کر دیا ہے
Posted on September 10, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
ڈیرہ غازی خان: آوارہ منش نوجوانوں نے شرفاء کا جینا حرام کر دیا ہے۔ شراب نوشی کر کے ہاتھوں میں آتشیں اسلحہ لئے سرشام سڑکوں پر نکل آتے ہیں۔ مختلف ہوٹلوں پر کھانا کھانے کے بہانے آ دھمکتے ہیں۔ ہوٹلوں پر دیگر کھانے والے افراد پر آواز یں کسنا اور بدتمیزی کرنا بگڑے نام نہاد رئیس زادوں نے اپنا وطیرہ بنا لیا۔ خصوصاً پوش ایریاز جن میں خیابان سرور، ماڈل ٹاؤن، سرفہرست ہیں۔
پولیس ان بگڑے رئیس زادوں پر ہاتھ ڈالنے سے گریزاں۔ گزشتہ چند روز قبل ایک مقامی ہوٹل پر بیٹھے افراد کے ساتھ انتہائی گھٹیا الفاظ میں گفتگو کر کے یہ باور کرانا چاہا کہ لوگ ان سے مرعوب ہو کر جان بچانے کی کوشش کریں۔ مقامی سیاسی اور سماجی حلقوں نے شاکر ٹاؤن اور اس سے ملحقہ علاقوں کو جرم اور مجرم دونوں سے پاک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا۔
آر پی او، ڈی پی او اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری نوٹس لیکر ان بگڑے رئیس زادوں کے خلاف تادیبی کاروائی کر کے انہیں پابند سلاسل کریں تاکہ شرفاء کی عزت محفوظ رہسکے اور بگڑے رئیس زادوں کی اصلاح ممکن ہو سکے۔