کروڑ لعل عیسن : واپڈا کروڑ کی جانب سے اضافی ریڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری

Tariq Pahar

Tariq Pahar

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) واپڈا کروڑ کی جانب سے اضافی ریڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری۔ لوگوں کو فرضی طور پر بل درست کرنے کے باوجود اقساط کی صورت میں موجودہ بلوں میں لگا کر بھیجے جانے لگے۔ مرکزی انجمن تاجران کے سابق صدر طارق پہاڑ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے زائد بلنگ کا سلسلہ فی الفور روکنے لا مطالبہ کیا ہے۔

اگر سلسلہ نہ روکا گیا تو شہری احتجاج پر مجبور ہونگے۔ دوسری جانب چند دن قبل میٹر لگنے پر ایک شخص کو 5 ہزار روپے کا بل بھجوا دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق محکمہ میپکو واپڈا کروڑ لعل عیسن گزشتہ سال سے لوگوں کو اضافی ریڈنگ کے زائد بل بھجوا کر پریشان کر رہا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کیا جانب سے احتجاج اور عوامی رد عمل کے باوجود زائد ریڈنگ کے ہزاروں روپے کے بل بھجوائے جانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

واپڈا آفس کروڑ میں جانے والے افراد کو فرضی طور پر بل درست کر کے جمع کروانے کا کہا جاتا ہے جو کہ اگلی مرتبہ پھر لگ کر آجاتا ہے۔ اسی طرح ریونیو آفس کروڑ سے باقاعدہ درست کروائے گئے بلوں کو اقساط کی صورت میں موجودہ بلوں میں لگا کر بھیجا جا رہا ہے۔ اسی طرح کروڑ کے ایک شہری قاضی شاہ مردان کو جن کا نیا میٹر 5 روز قبل لگایا گیا ہے کو 5 ہزار روپے کا بل بھجوا دیا گیا۔ جو کہ سراسر زیادتی ہے۔

مرکزی انجمن تاجران کے سابق صدر طارق پہاڑ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے زائد بلنگ کا سلسلہ فی الفور روکنے لا مطالبہ کیا ہے۔ اگر سلسلہ نہ روکا گیا تو شہری احتجاج پر مجبور ہونگے۔