پائی خیل (نامہ نگار) واپڈا کمپلینٹ آفس پائی خیل کو دوبارہ منظور کر کے نئی بلڈنگ میں چالو کرا کر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق طویل عرصہ سے ایک بوسیدہ بلڈنگ میں واپڈا کمپلینٹ آفس پائی خیل کا قیام لایا گیا اب جبکہ بلڈنگ بوسیدہ ہونے کی وجہ سے کمپلینٹ آفس پائی خیل کوختم کر دیا گیا ہے۔
عوامی وسماجی شخصیات غلام رسول خان،میاں ظہور احمد،حافظ عاقل خان نے SEواپڈا، ایکیسن واپڈا میانوالی،ایس ڈی اوواپڈاسب ڈویژن کالاباغ اور دیگرارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈاکمپلینٹ آفس پائی خیل کودوبارہ منظور کر کے نئی بلڈنگ میں چالو کیا جائے تاکہ ملازمین اورصارفین کوپریشانی سے نجات مل سکے۔