بوچھال کلاں کی خبریں 10/3/2016

Buchal Kalan

Buchal Kalan

بوچھال کلاں (نامہ نگار) واپڈا سب ڈویژن کلر کہار میں کریپشن آخری حدوں کو چھونے لگی مگر حکام نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں تفصیل کے مطابق تحصیل کلر کہار کے عوامی وفد نے یہاں ہمارے نمائندہ کو بتایا کہ کلر کہار سب ڈویژن محکمہ کے لئے سفید ہاتھی اور عوام کے لئے درد سر بن گیا ہے واپڈا سب ڈویژن میں کلرک کی سیٹ پر میٹینس کا اہلکار بیٹھا ملتا ہے جو اپنی من مانیاں کرتا ہے واپڈا سب ڈویژن میں لائن مین سے لے کرLSتک ہر کوئی مال بنائو مہم پر لگا ہوا ہے گذشتہ دنوں کلر کہار کے ایک شخص کو 70000 روپے کا بل تھما دیا گیا انہوں نے کہا کہ مقامی اہلکار ہونے کی وجہ سے وہ کسی کو گھاس نہیں ڈالتے جب بلا وجہ بجلی بند کی جاتی ہے تو SDOاور LSسمیت کوئی فون اٹینڈ نہیں کرتا اور شکایات سے مطعلقہ تمام نمبر کو مصروف رکھا جاتا ہیانہوں نے کہا کہ سیٹ پر بیٹھے کلرک سائلین کو تگنی کا ناچ نچاتے ہین انہوں نے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ مقامی افراد کو ہٹا کر اصل اور محنتی افراد کو یہاں تعینات کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بوچھال کلاں (نامہ نگار ) ضلع چکوال میں معذوری سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے معذور افراد دھکے کھانے پر مجبور انتظامیہ ان کے ساتھ تعاون نہیں کرتی چکوال ہسپتال میں معذوری سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے معذور افراد نہیں یہاں اخبار نویسوں کو بتایا کہ وہ دور دراز کے علاقوں سے اخراجات کر کے ہسپتال آئے ہیں انہیں بتایا گیا کہ ڈاکٹر 11بجے آئے گا ٹائم گزرنے کے بعد انہیں بتایا گیا کہ ڈاکٹر چھٹی پر ہے انہوں نے بتایا کہ انہیں چیک کرنے والا ڈاکٹر اوپر کی منزل پر بیٹھتا ہے اور ہمیں وہاں پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ معذوری سرٹیفکیٹ کا حصول آسان بنایا جائے اور ہر علاقے میں یونین کونسل سطح پر ڈاکٹر بھیج کر معذور افراد کو ان کے سرٹیفکیٹ دیئے جائیں۔

بوچھال کلاں(نامہ نگار )
ریاض احمد ملک نمائندہ الاخبار بوچھال کلاں