محکمہ واپڈا کروڑ میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور رشوت کا بازار گرم

کروڑ لعل عیسن: محکمہ واپڈا کروڑ میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور رشوت کا بازار گرم۔ بغیر رشوت کے کسی سائل کا کوئی کام نہیں ہوتا۔

سب ڈویژن کروڑ میں انرجی سیور کی تقسیم میں بھی گھپلوں کو انکشاف۔ شہریوں کا شدید احتجاج اور واپڈا انتظامیہ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق محکمہ میپکو (واپڈا) میں بڑے پیمانے پر رشوت کا بازار گرم ہے۔ رشوت لینے کی خاطر لوگوں کو بھری بھرکم اوور ریڈنگ کے بل بھجوائے جاتے ہیں اور درست میٹروں کو خراب قرار دے کر سادہ لوح عوام کو لوٹا جا رہا ہے اور نئے کنیکشن میٹر میرٹ سے ہٹ کر دئیے جا رہے ہیں۔ اسی طرح وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی بچانے کیلئے مہیا کردہ انرجی سیور جو کہ گھر گھر پہنچائے جانا تھے میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔

کروڑ لعل عیسن کے شہریوں نے وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی ، چیف ایگزیکٹو واپڈا اور ضلعی انتظامیہ سے رشوت خور ملازمین کے خلاف فی الفور کاروائی اور تبادلے کا مطالبہ کیا ہے۔