محکمہ واپڈا کروڑ کی جانب سے اوور بلنگ کا سلسلہ جاری
Posted on March 6, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن : محکمہ واپڈا کروڑ کی جانب سے اوور بلنگ کا سلسلہ جاری، ہزاروں افراد کو کئی کئی سو یونٹ اضافی ڈال کر بل بھجوا دئیے گئے اور پھر درستگی کے نام پر فراڈ کر کے لوگوں کو مزید پریشان کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ کر کے شہریوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ جبکہ زائد بل جمع کروانے کی تاریخ سے ایک دن قبل بل تقسیم کیئے جاتے ہیں تا کہ دفاتروں تک پہنچنے کا وقت بھی نہ مل سکے۔
تفصیل کے مطابق محکمہ واپڈا ضلع لیہ کی جانب سے زائد بلنگ کا سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔ صارفین کو کئی کئی سو یونٹ اضافی ڈال کر بل بھجوائے جا رہے ہیں۔ جب صارفین زیادہ تعداد میں جمع ہو کر احتجاج کریں تو انہیں بل درست کروانے کہہ کر موقع پر بل درست کر کے دے دیا جاتا ہے اور بل جمع کروانے کے اگلے ماہ بقایا رقم جرمانے کے ساتھ لگا کر پھر بھجو دی جاتی ہے جس پر ضلع بھی خصوصاً کروڑ لعل عیسن کے شہری سخت پریشان ہیں۔
یہاں کے عوامی ، سماجی اور شہری حلقوں نے محکمہ واپڈا کے چیئرمین چیف ایگزیکٹو اور DCO لیہ سے مطالبہ کیا کہ محکمہ واپڈا کی جانب سے زیادتیوں کا فی الفور نوٹس لیا جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com