کروڑ لعل عیسن کی خبریں 28/1/2016

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) واپڈا والوں کی ہٹ دھرمیاں عروج پر۔ 24 گھنٹوں میں 18 گھنٹے غیر اعلانیہ بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری۔ پوری پوری رات بجلی غائب۔ گھروں میں مریضوں، بچوں جبکہ فجر کی نماز کیلئے جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا۔ تفصیل کے مطابق بستی جھرکل، سامٹیہ ، 90 موڑ سمیت دیگر مضافاتی علاقوں میں دن بھر بجلی وقفے وقفے جبکہ رات میں پوری رات بجلی بند رکھی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ غریب عوام کا خون چوسنے والے واپڈا حکام ہر مہینے لائن لاسسز پورے کرنے کیلئے اوور بلنگ کر کے بوگس بل بھجوا دیتے ہیں جو کہ غریب اور بھولی بھالی عوام کے ساتھ سرا سر زیادتی ہے۔ علاقہ مکینوں مسٹر شازل ، چوہدری قربان علی ، چوہدری نذیر حسین ، چوہدری اسماعیل و دیگر نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر بجلی و پانی خواجہ آصف چوہدری عابد شیر علی اور چیئر مین واپڈا سمیت دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے نظام کو بہتر بنایا جائے وگرنہ شدید احتجاج پر کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) یونین کونسل گرے والا ، بصیرہ ، راجن شاہ ، شاہ پور ، 110 اور 306 کے 28 کونسلر مسلم لیگ ن میں شامل۔ جبکہ یونین کونسل گرے والا ، بصیرہ ، راجن شاہ اور شاہ پور سے مخصوص نشتوں پر 17 افراد بلا مقابلہ منتخب۔ تفصیل کے مطابق ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن ، سابق ایم پی سے ملک عبدالشکور سواگ کی موجودگی میں یونین کونسل گرے والا کے 5 کونسلروں فضل الرحمن ایڈووکیٹ ، رانا محمد عمران ، محمد بلال ، چوہدری غلام حسین ، چوہدری خادم حسین ، عاشق علی جٹ یونین کونسل راجن شاہ محمد شریف شمسی ، مختیار بھٹی ، ظفر نون ، ۔ یونین کونسل شاہ پور سے محمد تقی شاہ ، محمد اشرف بلوچ ، دلاور شاہ اور سیف اللہ سمیر یونین کونسل 110 کے 5 یونین کونسل 306 کے 5 کونسلروں سمیت 28 کونسلرز نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اسی طرح مخصوص نشستوں پو بلا مقابلہ منتخب ہونے والوں میں یونین کونسل گرے والا سے غلام سرور کھیڑہ (کسان) عمران گٹ (یوتھ) ڈاکٹر لارنس مسیح (اقلیت) کلثوم اختر و شہلا پروین خواتین کی نشستوں پر بلا مقابلہ منتخب ہو گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) بس اسٹینڈ پر واٹر سپلائی کا مین پائپ کافی عرصہ سے لیک ہونے کے باعث بس اسٹینڈ مارکیٹ پر پانی کے جوہڑ لگ گئے۔ اور گندگی ملا پانی شہر میں سپلائی کیا جا رہا ہے۔ بس اسٹینڈ کے دکانداروں محمد شہباز قریشی ، محمد سعید ، محمد بوٹا ، مستری فدا حسین ، محمد جنید طارق ، قیوم خان پٹھان اور طارق گومل سمیت دکانداروں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹی ایم اے کروڑ کی توجہ اس جانب مبذول کروائی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے شہر کو پینے کا پانی سپلائی کرنے والی واٹر سپلائی لائن کا مین پائپ جگہ جگہ سے لیک ہے۔ جس کیلئے متعدد بار ٹی ایم اے حکام کو آگاہ کیا گیا لیکن ٹی ایم اے کا ناتجربہ کار اور نا اہل عملہ مرمت نہ کر سکا۔ جس کے باعث پانی بدستور لیک ہو رہا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) اخبار میں خبر شایع ہونے پر ٹی ایم اے کے عملہ نے کتے مار مہم شروع کر دی۔ گزشتہ روز ٹی ایم اے کے عملہ نے زہریلی دوائی ڈال کر ایک درجن کے قریب کتوں کو ہلاک کر دیا۔ شہریوں نے ٹی ایم اے کے اس اقدام پر اطمنان کا اظہار کیا ہے۔