سیوریج کا نظام خراب ہونے سے وہاں مقیم واپڈا ملازمین کو شدید دشواریوں کا سامنا

WAPDA

WAPDA

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) واپڈا گرڈ اسٹیشن کالونی میں سیوریج کا نظام خراب ہونے سے وہاں مقیم واپڈا ملازمین کو شدید دشواریوں کا سامنا۔ گرڈ اسٹیشن کالونی وزیرآباد جہاں واپڈا ملازمین کی بڑی تعداد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رہائش پذیر ہے میں ایک عرصہ سے سیوریج نظام خراب ہو چکا ہے نالیوں سے پانی ابل کر باہر آجاتا ہے جس کی وجہ سے ڈینگی جیسے مچھروں اور خطرناک جراثیموں کی افزائش نسل ہورہی ہے کالونی کے مکین مختلف بیماریوں کے خوف میں مبتلا رہتے ہیں۔

کالونی میں رہائش پذیر واپڈا ملازمین نے بتایا کہ گندے پانی کو باہر نکالنے والی موٹر کافی دیر سے خراب ہے جوبار بار اطلاعات کے باوجود آج تک درست نہیں ہوسکی۔ واپڈا ملازمین نے اعلیٰ حکام سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔