7فروری واپڈا ہائوس پشاور میں چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل در آمد کیلئے دھرنا ہوگا

بنوں( جی پی آئی)7فروری واپڈا ہائوس پشاور میں چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل در آمد کیلئے دھرنا ہوگا،بنوں سرکل کے ہزاروں ملازمین اجلاس کی شکل میں شرکت کرینگے تمام ملازمین اس میں شرکت کو یقینی بنائیں،زونل سیکرٹری خان محمد اقبال، تفصیلا ت کے مطابق پیغام یونین بنوں سرکل کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت زونل چیئرمین محبوب علی منعقد ہوا اجلاس میں زونل سیکرٹری محمد اقبال ،ڈویژنل ون چیئرمین عبید اللہ شاہ،ڈویژن ٹو کے چیئرمین حافظ دانیاز،کنسٹرکشن ڈویژن کے چیئرمین محمد عثمان،132KVگرڈ سٹیشن کے چیئرمین محمد رفیق خان مروت،اربن سب ڈویژن جاوید خان،فرمان اللہ،راحد حمید،خان نواز،محمد نثار،کینٹ سب ڈویژن عصمت اللہ اور دیگرسب ڈویژن کے بخت اللہ ،احمد علی شاہ،ہاشم خان،محمد اقبال اعوان،راست اعمال،محمد فرید خان سمیت دیگر اراکین اور عہدیداروں نے شرکت کی محمد اقبال خان نے کہا کہ پیغام یونین نے الیکٹرک سپلائی اداروں کی ترقی اور محنت کشوں کے مفاد کی خاطر اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا ہے واپڈا تھارٹی کو چاہئے کہ وہ جلد از جلد اس پر عمل کریں تا کہ ادارے ترقی کی راہ پر گامز ن ہو سکیں اور ملازمین اور ورکروں کو ان کے جائز حقوق جلد از جلد مل سکیں کیونکہ وہ 47سال سے اپنے حقوق سے محروم چلے آ رہے ہیں جس کی ذمہ دار صرف اور صرف ہائیڈرو یونین ہے جنہوں نے اپنے مفادات کی خاطر ملازمین کے خون پسینوں کی کمائی سے عیاشیاں کیں۔

ناجائز مفادات حاصل کیں لیکن وہ دور گزر گیا جب میا ں صاحب فاختہ اڑایا کرتے تھے اب کوئی بھی ملازمین کو ورغلا نہیں سکتا کیونکہ اب ملازمین بیدار اور باشعور ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ اس بابت 7فروری کو واپڈا ہائوس پشاور میں واپڈا ایمپلائیزپیغام یونین کے زیر اہتمام دھرنا ہوگا جس سے بنوں سرکل( بنوں ڈویژن،لکی مروت ڈویژن،ڈی آئی خان ڈویژن،ٹانک ڈویژن اور کرک ڈویژن) کے ملازمین جلوس کی شکل میں دھرنا میں شامل ہونگے۔