واپڈا کے مغوی اہلکاروں کی بازیابی کیلئے پشاور ہائی کورٹ کی وارننگ

PHC

PHC

پشاور (جیوڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے واپڈا کے مغوی اہلکاروں کی بازیابی کیلئے گورنر، چیئرمین پیسکو اور شمالی و جنوبی وزیرستان کے پولٹیکل ایجنٹس کوآخری وارننگ جاری کردی۔

چیف جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس روح الامین پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے واپڈا کے آٹھ مغوی اہلکاروں کی کئی ماہ گزرنے کے باوجود عدم بازیابی کوحکومت اور متعلقہ اداروں کی نااہلی قرار دیا اور احکامات جاری کئے کہ انتظامیہ اور حکومت واپڈا اہلکاروں کی بازیابی ممکن بنانے کے عدالتی احکامات پرکوئی کاروائی نہیں کی۔

اب گورنر خیبر پختونخوا، پیسکو چیف ایگزیکٹیو اور شمالی و جنوبی وزیرستان کے پولٹیکل ایجنٹس کو آخری وارننگ دی جاتی ہے کہ اگلی پیشی تک مغویوں کی بازیابی کو ممکن بنائیں۔ انہوں نے گورنر سیکرٹریٹ کوتین دنوں میں واقعے کی پیش رفت کی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔