واپڈا کی قاتل تاروں نے 6 سال کی بچی نگل لی اہلیان علاقہ کا احتجاج
Posted on July 11, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
چنیوٹ : واپڈا کی قاتل تاروں نے 6 سال کی بچی نگل لی اہلیان علاقہ کا احتجاج تفصیل کے مطابق فائزہ ولد سلیمان جس کی عمر 6 سال تھی گلی میں کھیل رہی تھی کہ اچانک واپڈا کی قاتل تاریں اس پر گر گئی جس سے 6 سال کی فائزہ موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ دوسری جانب فائزہ کے والد سلیمان کا کہنا تھاکہ ہم نے متعدد بار واپڈا افسران کو ان قاتل تاروں کے بارے میں آگاہ کیا۔
لیکن واپڈا اہلکار ٹس سے مس نہیں ہوئے جس پر اہلیان علاقہ نے واپڈا کے افسران کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اعلیٰ حکام سے فوری معاملہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا یاد رہے کہ واپڈا کی قاتل تاروں کے ذریعے اس ہفتہ میں یہ 7 واں واقعہ سامنے آیا ہے لیکن واپڈا افسران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی اور نہ ہی کسی کو کوئی فکر ہے۔