فیصل آباد کی خبریں 23/12/2013
Posted on December 24, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
امام احمد رضا بریلوی رحمتہ اللہ علیہ نے اصلاحِ عقائد و اعمال کے لیے تاریخی کردار ادا کیا، صاحبزادہ محمد حسن رضا
فیصل آباد (ایچ ایس این) وائس چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ محمد حسن رضا نے کہا ہے کہ امام احمد رضا بریلوی رحمتہ اللہ علیہ نے اصلاحِ عقائد و اعمال کے لیے تاریخی کردار ادا کیا۔ گمراہی و جہالت اور بدعقیدگی کے خاتمے کے لیے فکر رضا کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ عاشقانِ رسول امام بریلوی کے افکار کو مشعلِ راہ بنائیں۔ امام احمد رضا بریلوی چودھویں صدی کے عظیم مفکر، مجدّد اور محدّث تھے۔ امام بریلوی ہی دو قومی نظریہ کے حقیقی بانی ہیں۔ ات خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سیل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس کی قیادت محمد اسد رضوی کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نماز پڑھتے سکیورٹی اہلکاروں پر خودکش حملہ کرنا کون سی شریعت ہے۔دہشتگردی پاکستان کی بقاء کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ دہشت گردوں سے ڈرنا نہیں لڑنا ہو گا۔ حکمران عوام کی خوشی اور خوشحالی کو ترجیح بنائیں۔ قانون سازی کے بغیر فرقہ واریت پر قابو پانا مشکل ہے۔ امن پسندوں کو دیوار کے ساتھ لگانے کے نتائج خطرناک ہوں گے۔ قاتلوں کو شہید کہنے والے گمراہ اور امن دشمن ہیں۔ صوبائیت، لسانیت اور فرقہ واریت ملک کے لیے نا سور بن چکی ہے۔ پاکستان میں زندگی مہنگی اور موت سستی ہو چکی ہے۔ حکمران بہتے خون کو روکنے کے لیے فیصلہ کن قدم اٹھائیں۔ فرقہ وارانہ قتل و غارت کی نئی لہر خطرے کی گھنٹی ہے۔ قوم امن پسندوں اور امن دشمنوں کو پہچان چکی ہے۔ عدل و انصاف معاشرے کی اہم ضرورت ہے۔ حکومت کی چھ ماہ کی کارکردگی مایوس کن ہے اور نئے حکمران عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ حکمران عوامی بے چینی کو محسوس کریں۔ امن کی بحالی ملک اور عوام کی پہلی ضرورت ہے۔
———————-
——————–
سیاسی و سماجی اور انسانی حقوق کے راہنما حبقوق گل پر پولیس تشدد کی پر زور مذمت کر تے ہیں، ہیومن رائٹس
فیصل آباد (ایچ ایس این) مختلف اقلیتی رہنمائوں سمیت سیاسی جماعتوں اور انسانی حقوق کے راہنمائوں نے معروف سیاسی و سماجی اور انسانی حقوق کے راہنما حبقوق گل پر پولیس تشدد کی پر زور مذمت کی ہے ہیومن رائٹس فوکس پاکستان کے صدر نوید و الٹر نیشنل مینارٹیز کے چیئرمین روبن ڈانیل’ پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے شیخ فرخ ‘ راجہ ٹامس ملک سہیل ودیگر راہنمائوں نے پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ واقعہ کی پر زور مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح حبقوق گل کو انکے گھر سے اٹھا کر تھانہ کوتوالی میں رات بھر انکے 14سالے بیٹے سمیت تشدد کیا گیا اور انہیں مسیحی ہونے کے طعنے اور لفظ چوڑا تک کہا گیا یہ ملک میں مذہبی تعصب’ پولیس گردی اور پولیس سٹیٹ کا واضح ثبوت ہے ۔ اس موقع پر حبقوق گل نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں اقلیتی فرد ہونے کی وجہ سے اتنے تکلیف دہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا انہوں نے کہ وہ آج اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اگر اقلتیوں کے لیڈروں کوئی قدر نہیں تو عام اقلیتی فرد کی کیا اہمیت ہے۔
———————-
——————–
فیسکو کے زیر اہتمام انڈومنٹ فنڈز کی سالانہ تقریب ہاکی سٹیڈم فیصل آباد میں منعقد، مہمان خصوصی صدر واپڈا اسپورٹس بورڈ یوسف نسیم کھوکھر
فیصل آباد (ایچ ایس این) فیسکو کے زیر اہتمام انڈومنٹ فنڈز کی سالانہ تقریب ہاکی سٹیڈم فیصل آباد میں منعقد ہوئی ۔اس تقریب کے مہمان خصوصی صدر واپڈا اسپورٹس بورڈ یوسف نسیم کھوکھر تھے ان کے ہمراہ واپڈا کی ہائی اتھارٹی کے آفیسر حاجی خالد محمود ،جی ایم سپورٹس واپڈا خالد رشید ،مجاہد پرویز چٹھہ ،بشیر صاحب ،چیف آفیسر فیسکو ،سپورٹس آفیسر فیسکو اور ہاکی کے کو چیز واپڈا انڈومنٹ فنڈز ،مرز وحید بیگ ،سہیل اشرف ،حسن ریاض ،شاہد حسین ،غلام مرتضےٰ نے شرکت کی آخر میں مہمان خصوصی کا کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا ۔واپڈا کی اس کارکردگی کو مہمان خصوصی نے سراہا اور امید ظاہر کی کے واپڈا پاکستان ہاکی کیلئے بہترین کھلاڑی فراہم کرتا رہے گا۔
———————-
——————–
مہنگائی کی لہر نے جہاں ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو متاثر کیا ہے وہاں انسٹالمنٹ کا کاروبارکو بھی تباہ کر دیا ہے، انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن
فیصل آباد (ایچ ایس این) انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس زیرصدارت صدر چوہدری محمود احمد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری رانا محمد سکندر اعظم نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کی لہر نے جہاں ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو متاثر کیا ہے وہاں انسٹالمنٹ کا کاروبار کرنے والوںکو بھی تباہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ ہوشربا مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے اوران کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔ رانا سکندر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پہلی ششماہی انتہائی مایوس کن رہی ہے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے غریب آدمی کے گھر کا چولہا ٹھنڈا کر دیا ہے۔ گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے انڈسٹری کا پہیہ جام ہو گیا ہے اور لاکھوں مزدور بیکار ہو چکے ہیں مگر حکومت سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہے اور وفاقی وزراء عوام کو طفل تسلیاں دے رہے ہیں۔ ایسے حالات میں وہ قسطوں پر بھی روزہ مرہ اشیاء نہیں خرید سکتے۔ جس کی وجہ سے انسٹالمنٹ کی دوکانیں اور شوروم ویران ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اشیاء خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے چھوٹے تاجر کا کچومر نکال دیا ہے۔ بجلی و گیس کے بل ادا کرنا لوگوں کی دسترس سے باہر ہو گیا ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ مہنگائی کم کرنے کیلئے حکمت عملی وضع کرے ورنہ عوام کے پاس خودکشیوں کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں بچے گاا جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔ اجلاس سے ملک غضنفر علی اعوان’ سید ناظم علی شاہ’ مرزا عبیداللہ مغل’ چوہدری محمد شفیق اور حاجی حبیب الرحمن نے بھی خطاب کیا اور حکومت سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے مناسب حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔ اجلاس میں ایسوسی ایشن کے ممبران ارشاد علی سندھو’ محمد بلال’ محمد امجد کمال’ چوہدری اسد علی’ نور محمد’ حبیب اللہ’ حیدر بھٹی’ محمد احسن’ حلیم رضا’ شاہد علی’ منصور انور’ محمد اشفاق’ محمد فاروق گل’ حاجی محمد اسلم بیگ’ عمران فاروق’ سید شکیل شاہ اور محمد وقاص نے شرکت کی اور انسٹالمنٹ کا کاروبار کرنے والوں کو درپیش مشکلات کا احاطہ کیا۔ممبران نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں میں قوت خرید بالکل ختم ہو گئی ہے اور انسٹالمنٹ کا کاروبار مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب پر زور دیا کہ انہوں نے تاجروں سے جو وعدے کئے تھے انہیں پورے کریں اور انسٹالمنٹ کا کاروبار کرنے والوں کو ریلیف دینے کیلئے منصوبہ بندی کی جائے۔
———————-
——————–