مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 15/9/2015

Speech

Speech

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) واپڈا کی من مانیاں عروج پر، چکی مالکان کو لاکھوں روپے کا کا بل ڈال دیا، چھ ہزار والے کو 40ہزار بل ڈال دیا بعد ازاں درست ک رکے 17 ہزار روپے کر دیا، درجنوں چکی مالکان واپڈا کے خلاف سراپہ احتجاج، سلسلہ عرصہ دو سال سے جاری، واپڈا اہلکاروں کی طرف سے کمپیوٹر کی غلطی کا بہانہ، ہر ماہ واپڈا کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں اعلی حکام فوری نوٹس لیں، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد اور ان کے نواحی دیہات میں واپڈا کی نا اہلی کی وجہ سے چکی مالکان کو لاکھوں روپے کا ناجائز بل ڈالنا معمول بن گیا، لیاقت علی کے مطابق عرصہ دو سال سے مجھے ہر ماہ کبھی 40ہزار کبھی ایک لاکھ روپے بل ڈال دیا جاتا ہے دفتر کا چکر لگانے پر 10ہزار روپے کر دیا جاتا ہے جبکہ سابقہ درست بل پانچ ہزار روپے آتا تھا گزشتہ دو سال سے محکمہ کے چکر لگا لگا کر تھک گیا ہوں ہر ماہ کمپیوٹر کی غلطی کا بہانہ بنا دیا جاتا ہے، جمیل احمد عرصہ ڈیڑھ سال سے واپڈا کے اس ظلم کا شکار ہے، جبکہ محمد شفیع باغ علی، محمد شریف، محمد شفیع، احمد دین، محمد رمضان، محمد علی ودیگر چکی مالکان کو بھی عرصہ تین ماہ سے ہر ماہ 28سے40ہزار روپے تک بل بھیج دیا جاتا ہے جسے کاٹ کر 4سء 19ہزار تک کر دیا جاتا ہے، جبکہ درست بل 4سے 12ہزار تک بنتا ہے، متاثرین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنا کام چھوڑ کر دفاتر کے چکر لگا رہے ہیں اور ہر ماہ کمپیوٹر کی غلطی کا بہانہ بنا دیا جاتا ہے اور ہم سے پانچ ہزار کی بجائے دس ہزار بل ادا کرنا پڑتا ہے، یہ کمپیوٹر کی غلطی نہیں بلکہ واپڈا اہلکاروں کی ملی بھگت ہے جو بجلی چوری کروا کر ہم سے رقم وصول کرکے محکمہ کا حساب برابر کر رہے ہیں، متاثرین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے ہم واپڈا کے اس ظلم سے فوری نجات دلائی جائے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد ذوالفقار حمید راں کی گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1میں کھلی کچہری ، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی شرکت، انصاف کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے، ایس ایچ او،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصورسید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد ذوالفقار حمید راں نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1میں کھلی کچہری لگائی، کھلی کچہری میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں نے شرکت کی، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس تھانہ مصطفی آباد انصاف کی فراہمی اور جرائم پیشہ افراد کے قلع قمع کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندے اور صحافی حضرات پولیس کی رہنمائی کریں اورکسی بھی جرم کی اطلاع فوری پولیس کو دیں تاکہ پولیس بروقت کاروائی کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچا سکے، ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے ارد گرد نظر رکھیں اور کسی مشکوک شخص ، مشکوک کرایہ دار اور مشکوک مہمان کی اطلاع پولیس کو دیں تاکہ ان کی ویری فکیشن کی جا سکے، عوام نے روڈ پر گشت کے نظام کو مزید بہتر کرنے پر زور دیا، کھلی کچہری کے موقع پر معروف سماجی رہنما فاروق احمد خان نے کہا کہ موجودہ ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد ذوالفقار حمید راں کی تعیناتی کے دوران جرائم کی شرع میںواضع کمی ہوئی ہے ،اور مقدمات کے اندراج میں رشوت وصول کا سلسلہ بند ہو چکا ہے، ہم ذوالفقار حمید راں کو ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد تعینات کرنے پر ڈی پی او قصورسید علی ناصر رضوی ودیگر اعلی پولیس افسران کے مشکور ہیں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Protest

Protest

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)کامیابی حاصل کرکے ترقیاتی کاموں کی بنیاد سو سالہ رکھی جائے گی، عوام کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، میری مقابلہ سرمایایہ داروں ہے ، غریب عوام کی ووٹوں سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کروں گا، ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل چڑیوان بھائی ندیم اختر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام چوہدری کو ووٹ دے دے کر تنگ آ چکے ہیں اور اب تبدیلی چاہتے ہیں، موجودہ بلدیاتی الیکشن ثابت کر دے گا کہ عوام کو سرمایہ داروں کو مسترد کر دیا ہے، عوام کے تعاون سے کامیابی حاصل کرکے عوام کے مسائل حل کروں گا اور حلقہ میں ترقیاتی کاموں کی بنیاد میرٹ پر رکھی جائے گی حلقہ میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ہمارے دور میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی معیاد سو سال ہو گی، انہوں نے مزید کہا کہ عوام مجھے اپنے قیمتی ووٹ سے کامیاب کریں انہیںکبھی مایوس نہیں کروں گا، تھانہ کچہری کی سیات کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا جائے گا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Journalists

Journalists

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)سرائے سے 23سالہ نا معلوم نوجوان کی لاش بر آمد، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے لاش قبضہ میں لیکر ورثہ کی تلاش شروع کر دی، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد کو نواحی گائوں سرائے سے ایک 23سالہ نا معلوم نوجوان کی لاش ملی ہے ، جسے پولیس تھانہ مصطفی آباد نے قبضہ میں لیکر ورثہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126