حبیب آباد (نامہ نگار) واپڈا آفس حبیب آباد میں کرپٹ مافیا کی غیر قانونی سر گرمیاں عروج پر۔ اکرم گینگ نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔حکام کی چشم پوشی سوالیہ نشان بن گئی تفصیلات کے مطابق مقامی شہری بشیر احمد نے حبیب آباد پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کی میں نے واپڈا کے محکمے کے ایک بدنام ِ زمانہ اہل کارمحمد اکرمL,M کے خلاف SDO سب ڈویژن اختر آباد کو ایک درخواست دی جس میں اکرم کی غیر قانونی اورمجرمانہ سر گرمیوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی کہ شریف اور غریب شہریوں کو لو ٹنے کے لیے اس ضمیر فروش شخص نے محکمے میں موجود کالی بھیڑوں پر مشتمل ایک گینگ بنا رکھی ہے اور اس کرپٹ گینگ کی وجہ سے یہ اکرم نامی شخص بھیڑیے کا روپ دھار چکا ہے۔ صارفین کو نا جا ئز تنگ کرنا اور ان سے رشوت لینا اس کی عادتِ ثانیہ بن گئی ہے۔ َِ میں بھی اس شخص کی زیادتی کا شکار ہوا ہوں لہذا میرے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ کرتے ہوئے اس بدعنوان اہل کار کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے مگر افسوس کہ ایس ڈی او صاحب نے اس شخص کے خلاف قطاً کوئی کارروائی کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کی۔ کیا اس کا یہ مظلب لیا جائے کہ محکمے میں موجود اس طرح کی کالی بھیڑوں اور جرائم پیشہ اہل کاروں کو محکمے کے کرتا دھرتا لوگوں کی اشیرباد حاصل ہے؟؟؟ یا یہ کہ محکمے نے ایسے لوگوں کو وارداتوں کے لیے بے لگام چھوڑرکھا ہے ؟؟؟ یا پھر ایس ڈی او صاحب کو اپنے” کمائو پُتر ”کے خلاف درخواست پسند نہیں آئی ؟؟؟انہوں نے واپڈا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بد عنوان ذہنیت کے مالک اکرمLM اور اس بدنام ِ زمانہ شخص کے خلاف درخواست کو دبانے والوں اور اس قسم کے جرائم پیشہ اہلکاروں کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف قانونی و محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے نیز اس قسم کے اہلکاروں کی مجرمانہ سر گرمیوں پر گہری نظر رکھی جائے تا کہ شریف شہریوں کو ان درندوں سے بچایا جا سکے اور مُجھے انصاف فراہم کیا جائے۔