مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) واپڈا اہلکار گھر گھر بجلی کے بل پہنچانے سے قاصر، رابطہ کرنے والے صارفین سے ایس ڈی او کی بد تمیزی،صارفین کا شدید احتجاج، اعلی حکام فوری نوٹس لیتے ہوئے گھر گھر بل پہنچائیں۔
تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں وڈانہ میں عرصہ داراز سے واپڈا اہلکار بجلی کے بل گھر گھر پہنچانے سے قاصر ہیں، واپڈا اہلکار چند دوکانوں پر بجلی کے بل رکھ کر بری الذمہ ہو جاتے ہیں۔
اکثر صارفین کو بل بجلی مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد ملتے ہیں اور کئی صارفین کو بل ملتے ہی نہیں۔ بل بر وقت نہ ملنے پر جب صارفین نے ایس ڈی اوسب ڈویژن مصطفی آباد سے رابطہ کیا تو انہوں نے الٹا بد تمیزی شروع کر دی۔
اہل علاقہ نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے بل بجلی گھر گھر پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔