مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) واپڈا اہلکاروں کی پرتیاں، تین ہزار روپے والے شخص کو گزشتہ 14 ماہ سے تین تین لاکھ بل بیجنا معمول بنا لیا، خوشی محمد ہر ماہ بجلی کا بل درست کرنے پر مجبور، ایک سال سے محکمہ کے دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک گیا ہوں ہر بار آئندہ بل درست آنے کی یقین دھانی کروا دی جاتی ہے، درخواست گزار، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی کے رہائشی خوشی محمد کو بل بجلی ہر ماہ 25سو تا تین ہزار روپے آتا تھا کہ اچانک واپڈا اہلکاروں نے پھرتی دیکھاتے ہوئے بل ڈھائی سے تین لاکھ روپے بھیجنا شروع کر دیا۔
خوشی محمد کے پوچھنے پر ایس ڈی او واپڈا نے کہا کہ کمپیوٹر کی غلطی ہے آئندہ درست کر دیا جائے گا ، خوشی محمد کے مطابق گزشتہ 14ماہ سے بل درست کرکے ہر ماہ تین ہزار کی بجائے کبھی پانچ کبھی چھ اور کبھی ساڈھے چھ ہزار روپے کر دیا جاتا ہے جسے میں مجبوراََ ادا کر دیتا ہوں۔
کئی ماہ سے کبھی ایس سی لاہور، کبھی ایکسین قصور اور کبھی ایس ڈی او للیانی کے دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک گیا ہوں، خوشی محمدعلی نے سیکرٹری پانی و بجلی، ایس سی لاہور، ایکسین قصور سے مطالبہ کیاہے کہ میرا بل بجلی فوری درست کیا جائے۔