مصطفی آباد/للیانی : واپڈا اہلکاروں کی طرف سے وڈانہ میں بل تقسیم کرنے سے انکار، اگر بل بجلی گھر گھر تقسیم نہ کئے گئے تو بل ادا نہیں کریں گے جس کی تمام تر ذمہ دار واپڈا اہلکار ہوں گے۔
اہل علاقہ کا اعلان، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں وڈانہ میں تعینات واپڈا اہلکار عرصہ داراز سے ایک ہی دوکان پر بل رکھ کر چلے جاتے ہیں اور گھر گھر تقسیم نہیں کرتے، جس کی وجہ سے اکثر بل تبدیل بھی ہو جاتے ہیں اور کئی افراد کو بل ملتے ہی نہیں ہیں، جس کی وجہ سے کئی میٹر کٹ چکے ہیں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
جبکہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے اعلی حکام سے بل گھر گھر تقسیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر بل گھر گھر تقسیم نہ کئے گئے تو آئندہ بل ادا نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی اہلکار کو میٹر کاٹنے دیں گے۔