واپڈا ٹیم نے چھاپہ مار کر لیڈی ڈاکٹر کے کلینک سمیت 5 افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ کر علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیئے
Posted on October 6, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن : واپڈا ٹیم نے چھاپہ مار کر لیڈی ڈاکٹر کے کلینک سمیت 5 افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ کر علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیئے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز واپڈا ٹیم نے AC کروڑ کے ہمراہ چاپہ مار کر لیڈی ڈاکٹر ثریا انور جوکہ گھریلو میٹر سے کمرشل استعمال کر رہی تھی۔
سمیت منظور حسین ولد غلام محمد کلمہ چوک، محمد رمضان ولد ملک سنوارو چوہانہ کھوکھر اسراء، اختر حسین ولد غازی خان شبانی سکنہ بستی قاضی اور ریاض حسین ولد مداح حسین بلوچ بستی شیخانوالی کے خلاف جبلی چوری کرنے کے الگ الگ مقدمات درج کر وا دیئے۔ اطہر مقبول کی قیادت پر بھر پور اعتماد ہے۔ جو کام سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ اور MPA مجید خان نیازی نے نہیں کیا وہ اطہر مقبول نے کر دکھایا۔