واپڈا سب ڈویژن کے اہلکاروں بوچھال کلاں اور نواحی علاقوں کے صارفین کو تگنی کا ناچ نچا دیا

WAPDA

WAPDA

بوچھال کلاں (نامہ نگار) واپڈا سب ڈویژن کلر کہار کے اہلکاروں اور افسران کی ملی بھگت نے بوچھال کلاں اور نواحی علاقوں کے صارفین کو تگنی کا ناچ نچا دیا تفصیل کے مطابق بوچھال کلاں اور نواحی مضافات کے عوام نے سراپا احتجاج بنتے ہوئے ہمارے نمائندہ کو بتایا کہ لوڈشیڈنگ کا ٹائم شام چھ بجے سے سات بجے تک ہوتا ہے ہر روز شام ساڑھے سات بجے فالٹ کا بہانا بنا کر بجلی بند کر دی جاتی ہے لوگوں کے مطابق جب واپڈا کمپلین سے شکایت کی جائے تو جواب ملتا ہے کہ الو تاروں میں پھنس گیا تھا یہ الو روزانہ ساڑھے سات بجے تاروں میں پھنس جاتا ہے اور نو بجے اس کو اہلکار نکالنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔۔

واپڈا زرائعب کے مطابق جب لاسز زیادہ ہو جائیں تو اہلکاروں کو اپنی نااہلی چھپانے کے لئے بجلی بند کرنے کا حکم دیا جاتا ہے اس میں ان اہلکاروں کا کوئی قصور نہیں عوام کے پر زور اسرار پر جب ہمارے نمائندہ نے SDOواپڈا سب ڈویژن کے فون پر ان سے وجہ پوچھنے کی کوشش کی تو انہوں نے فون اٹینڈ کرنے کی زحمت گوارہ نہ کی اس کے بعد ایل ایس ممتاز کے فون کو بار ہا ٹرائی کیا مگر انہوں نے بھی اپنی روش کو دوہراتے ہوئے فون سننا گوارہ نہ کیا اور کمپلین نمبر بھی بند ملا جس پر عوام نے حکام بالا سے اپیل کی کہ یا اس الو کو جو ٹائم کا پابند ہے اسے محکمہ سے نکال باہر کیا جائے یا مقامی اہلکاروں کو جن کی نااہلی نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے جب ہمارے نمائندہ نے ایس ای چکوال سے رابطہ کیا تو انہوں نے بجلی کی بندش پر اظہار لاعلمی کیا اور یقین دلایا کہ وہ اسے چیک کرتے ہیں۔۔