واپڈا والے تنگ کرنا چھوڑ دیں ورنہ احتجاج پر مجبور ہونگے۔ طارق پہاڑ

Tariq Pahar

Tariq Pahar

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) واپڈا والے تنگ کرنا چھوڑ دیں ورنہ احتجاج پر مجبور ہونگے۔ طارق پہاڑ، محکمہ واپڈا کروڑ کی جانب سے اضافی بل بھجوانے کا سلسلہ جاری۔ شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا۔ صارفین واپڈا آفس کے چکر لگانے لگے۔

بلوں کی وقتی طور پر درستگی کر دی جاتی ہے۔ اگلے ماہ بقایا جات کے ساتھ پھر سے بھجوا دیئے جاتے ہیں۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے واپڈا کروڑ کی جانب سے لائن لاسز پورے کرنے کیلئے شریف شہریوں کو اضافی ریڈنگ ڈال کر بل بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے۔

بہت سے ایسے صارف بھی موجود ہیں جو اصل صرف شدہ بجلی کا بل بمشکل ادا کر سکتے ہیں۔ لیکن انہیں سینکڑوں یونٹ اضافی طور پر ڈال کر بل بھجوا دیئے جاتے ہیں۔ جو کہ بہت بڑا ظلم ہے۔

مرکزی انجمن تاجران کے سابق صدر طارق پہاڑ نے اپنے بیان میں وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور ایم این ایسے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا آفس کروڑ میں رشوت ستانی اور زیادتیاں بند نہ ہوئی تو شہری احتجاج پر مجبور ہونگے۔