واپڈا کی پرائیوٹائزیشن کے خلاف واپڈا ہائیڈرو سنٹرل لیبر یونین کا احتجاج

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (جی پی آئی) واپڈا کی پرائیوٹائزیشن کے خلاف واپڈا ہائیڈروسنٹرل لیبر یونین کے ڈویثرنل چیئرمین محمد ارشد کنگ، سب ڈویثرن چیئرمین محمد رمضان جانی ،افتخار احمد بٹ، شہباز احمد چوہدری، بختیاور اور عرفان شاہ کی قیادت میں مرکزی قائدین کی کال پر احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کیلئے درجنوں ویگنوں پر مشتمل قافلہ اسلام آباد روانہ ہو گیا۔روانگی سے قبل تمام دفاتر کی تالہ بندی اور واپڈا کی نج کاری قبول نہ کرنے کا عہد کیا گیا۔