واپڈا کی نجکاری کیخلاف شہر شہر ملازمین کے مظاہرے

Protest

Protest

لاہور (جیوڈیسک) ایوان وزیر اعلیٰ کے باہر مال روڈ پر ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر احتجاج کیا گیا، پولیس نے مظاہرین کو مال روڈ بلاک کرنے سے روکے رکھا اور سڑک پر نہ آنے دیا۔

فیصل آباد میں فیسکو ملازمین نے دفاتر کی تالہ بندی کر کے دھرنا دے دیا۔ نعرے بازی کرتے مظاہرین نے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ ملتان میں میپکو کے مشتعل ملازمین نے خانیوال روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

حیدر آباد میں بھی حیسکو ملازمین سڑکوں پر نکل آئے۔ کوئٹہ میں مظاہرین نے بینرز اٹھا کر مجوزہ نجکاری کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرے سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ واپڈا ایکٹ 1958ء کو بحال کیا جائے۔