واپڈا کی نجکاری سے عوام کی مشکلات اور مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) واپڈا کی نجکاری سے عوام کی مشکلات اور مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا ہائیڈل پاور سسٹم کو فروغ دیئے بغیر ادارہ ترقی نہیں کرسکتا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ پن بجلی کے ذرائع میں اضافہ کرے۔

واپڈا کی مجوزہ نجکاری فیصلہ کیخلاف عوامی سماجی تنظیموں کے نمائندوں گرینڈ ننجا ماسٹر سید شہباز بخاری ،محمد عثمان،عابد پرویز،بلال لودھی ،محمد فیصل،محمد یونس بھٹو، محمد نواز مغل اور دیگر نے کہا ہے کہ کئی دہائیوں سے اقتدار میں آنے والی حکومتوں نے ملک کا نہیں سوچا جبکہ آئی ایم ایف اورورلڈ بینک کے غیر ضروری دبائومیں آکر ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں توانائی بحران کا حل پن بجلی کے فروغ میں ہے جوسستا اور پائیدار ذریعہ ہے انہوں نے کہا کہ واپڈا کی نجکاری کا سیدھا سیدھا مطلب حکومتی ناکامی کا اعتراف ہے قو م اس فیصلہ کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی کہ چند شخصیات اپنے ذاتی مفاد کی خاطر قومی اداروں کے وقار کو دائو پر لگا جائے اس لئے موجودہ حکمرانوں سے گزارش ہے کہ وہ نجکاری کے فیصلہ کو واپس لیکر ملک میں ڈیموں کی تعمیر کا سلسلہ شروع کرے۔