مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) اہلیان کھارا کا واپڈا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، ایک گھنٹے تک فیروز پور روڈ بلاک، ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید کی یقین دھانی پر ٹریفک بحال، جب بھی ٹرانسفارمر جلتا ہے واپڈا اہلکاروں کو ہزاروں روپے دیکر لگوایا جاتا ہے، چار دن بعد لگایا جانے والے ٹرانسفارمر ایک گھنٹے بعد ہی جل گیا۔
تفصیلات کے مطابق اہلیان کھارا نے واپڈا کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھلو سٹاپ پر مین فیروز پور روڈ بلاک کر ی، اہل علاقہ کے مطابق جب بھی ٹرانسفارمر جلتا ہے، واپڈا اہلکار مرمت کے نام پر ہزاروں روپے وصول کر لیتے ہیں ، جبکہ گزشتہ پانچ روز قبل ہمارا ٹرانسفارمر جل گیا تھا پانچ روز بعد لگایا جانے والے ٹرانسفارمر ایک گھنٹے بعد ہی جل گیا۔
مظاہرین نے کسی بھی گاڑی یا ایمبولینس کو بھی نہ گزرنے دیا، پولیس اہلکاروں کے مذاکرات بھی ناکام رہے ، جبکہ ایک گھنٹے کی ٹریفک جام کے بعد ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور مظاہرین کو یقین دلوایا کہ جب تک آپ کا ٹرانسفارمر نہیں لگتا میں یہاں سے نہیں جائوں گا ، جس پر مظاہرین نے ٹریفک بحال کر دی۔
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126