کروڑ لعل عیسن : واپڈا کروڑ کی ٹاسک فورس نے چھاپے مار کر 2 افراد کے خلاف بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ تھانہ کروڑ میں مقدمات درج۔ تفصیل کے مطابق کروڑ شہر کا معروف سُنار سابق صدر مسلم لیگ (ن) سٹی محمد سکندر خان کا بھائی محمد فاروق زرگر کئی سالوں سے اپنے رہائشی مکانوں میں میٹر کو الٹا کر کے چوری کی بجلی چلا رہا تھا کہ میپکو واپڈا کی ٹاسک فورس کے محمد شریف بکٹی SDO ، زاہد منیر LS ، محمد صدیق اور محمد اسلم بابا کے ہمراہ فاروق زرگر کا میٹر چیک کیا تو صارف نے میٹر کو الٹا کر بند کیا ہوا تھا اور 2 بڑے گھروں جن میں کئی فیملیاں رہائش پذیر ہیں۔
بجلی استعمال کی جارہی تھی جہاں پر 4 ایئرکنڈیشن ، موٹریں ، فریج و دیگر سامان نصب ہے۔ جس پر واپڈا حکام نے محمد فاروق زرگر کے خلاف بجلی چوری کرنے کی FIR نمبر 223/14 بجرم دفعہ 462-J درج کر لی۔ اور 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ دوسری جانب وارڈ نمبر 7 کروڑ کا محمد زبیر جو کہ واپڈا کروڑ کا 32516 روپے کا ڈیفالٹر ہے اور واپڈا کی مین تار کو بریک کر کے نیوٹرل سسٹم بنا کر بجلی چوری کر رہا تھا کے خلاف FIR نمبر 222/14 دفعہ 262-J درج کر لی گئی ہے۔