واپڈا کا ظلم و ستم، بجلی کے امپیئر کم، میٹر موٹروے پر چلنے والی گاڑی کی طرح دوڑنے لگے
Posted on August 12, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
لالہ موسیٰ : واپڈا کا ظلم و ستم،بجلی کے امپیئر کم،میٹر موٹروے پر چلنے والی گاڑی کی طرح دوڑنے لگے،تفصیلات کے مطابق محکمہ واپڈا میٹر کو تیز چلاکر بجلی کے بل کی مد میںپورے مہینے کی قیمت وصول کر رہا ہے جبکہ اس وقت بھی 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، عوام پریشان، عام گھر کو بھی بجلی کا بل 4 سے 5 ہزار سے زائد کا بھیجا جا رہا ہے جس سے غریب عوام کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق لالہ موسیٰ کے محلہ کریم پورہ میں بجلی 150 سے170 امپیئر تک جا رہی ہے جس سے بجلی کا میٹر موٹر وے پر چلنے والی گاڑی کی طرح چل رہا ہوتا ہے وہ یونٹ پر یونٹ ڈراپ کرتا جاتا ہے۔
جس سے عام صارف کے گھر میں 300 سے 400 یونٹ ڈراپ ہوتی ہے جس سے اس کا بل4ہزار سے پانچ ہزار کے درمیان تک آتا ہے جس سے وہ بہت پریشان ہے۔اہلیان حلقہ سمیت کریم پورہ کے رہائشیوں نے وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب، گورنر پنجاب، وزیر پانی و بجلی، چیئر مین واپڈا اور چیف ایگزیکٹو گیپکو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری مسئلہ کا نوٹس لیتے ہوئے۔
لالہ موسیٰ سمیت اہل کریم پورہ کے رہائشیوں کا مطالبہ مانتے ہوئے انہیں فی الفوربجلی پوری دی جائے تاکہ ان کے میٹر آہستہ اور صحیح چل سکیں اور بجلی کی یونٹ کم ڈراپ ہوں اوربجلی کی بل صحیح اور جائز آئے۔ تاکہ ان کے مسائل میں کمی آسکے پہلے وہی وہ خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔