حلقہ برنالہ کرنل (ر) وقار احمد نور کے چاہنے والوں کا گڑھ بن چکا ہے۔ چوہدری مبشر

PML N

PML N

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ نون کے مرکزی راہنما چوہدری مبشر اقبال آف روحیلہ نے کہا کہ حلقہ برنالہ کرنل (ر) وقار احمد نور کے چاہنے والوں کا گڑھ بن چکا ہے آئندہ الیکشن میں برنالہ کے عوام کرنل وقار احمد نور کو بھاری اکثر یت سے کامیاب کروائینگے بر نا لہ کے عوام استحصالی اور امپو رٹڈ اور جعلی لیڈر شپ کو آئندہ الیکشن میں نشانہ عبر ت بنا دینگے ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے میڈ یا نما ئند گا ن اور حلقہ بر نا لہ میں سیاسی وفود سے ملاقات کرتے ہو ئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کر نل وقار احمد نو ر ہی حلقہ بر نا لہ کے واحد لیڈر ہیں جو حلقہ اور عوام کی تقد یر بد لنے کی صلا حیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ مرزا شفیق جرال اور چو ہدر ی پرو یز اشرف بر نا لہ کے عوام کی نما ئند گی کر نے اور عوامی مسائل حل کر نے میں مکمل طو رپر نا کا م ہو چکے ہیں وزیر ہا وسنگ نے کر پشن اور لو ٹ ما ر کر کے بر نا لہ کو بد نا م کیا ہے پڑ ھے لکھے نو جوانوں کا معاشی قتل کیا ہے میر ٹ کی پا ما لی کر کے حق دا ر نو جوانوں کو ان کے حق سے محرو م کیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ حلقہ بر نا لہ کے نو جوان ووٹ کی طاقت سے استحصالی لیڈر شپ کا احتساب کریںانہوں نے کہا کہ بر نا لہ کے عوام نا م نہاد ،جعلی اور امپو رٹڈ لیڈر شپ کی حقیقت جا ن چکے ہیں نو جوان اور عوام بر نا لہ میں حقیقی معنوں میں تبد یلی لا ناچا ہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آئے روز لو گ کر نل (ر) وقار احمد نو ر کے قا فلے میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں اور انکے ہاتھ مضبو ط کر رہے ہیں۔۔