کراچی (جیوڈیسک) پی سی بی نے کپتان تبدیل نہ کیا تو پھر چیئرمین سمیت حکام احتساب کیلئے تیار رہیں: یوسف سابق ٹیسٹ فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ وقار یونس عظیم فاسٹ باؤلر تھے لیکن کوچ کی حیثیت سے میرے ان کے ساتھ تلخ تجربات رہے ہیں امید ہے کہ وہ غلطیوں سے سبق سیکھیں گے۔
میری نظر میں وہ ایک ناکام کوچ تھے جن کے کھلاڑیوں کے ساتھ تعلقات کشیدہ تھے۔ سابق کپتان محمد یوسف نے کہا کہ مصباح الحق کو تبدیل کرکے شاہد آفریدی کو کپتان مقرر کیا جائے اگر قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے پی سی بی نے کپتان تبدیل نہ کیا اور ٹیم کو نقصان ہوا تو پھر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور حکام احتساب کے لئے تیار رہیں۔
ایک انٹر ویو میں شعیب اختر نے کہا کہ وقار یونس سے بڑا فاسٹ باؤلر کرکٹ کی دنیا میں نہیں آیا ہے لیکن جب وہ پاکستان کے کوچ تھے ، ان کا میرے اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ سلوک ٹھیک نہ تھا۔ محمد یوسف نے کہا کہ امید ہے کہ وقار یونس اب ٹیم کی بہتری کے لئے کام کریں گے۔ سابق ٹیسٹ فاسٹ باؤلر سکندر بخت نے کہا کہ وقار یونس کو اپنی انا پرستی ختم کرنا ہوگی۔ وقار یونس کو کوچ کی حیثیت سے رول ماڈل بن کر دکھا نا ہوگا۔