وقار مہدی اور عاجز دھامرا کو وسیم علوی اور سید امجد علی شاہ اور دیگر کی جانب سے مبارکباد

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے سنیئر رہنماء سندھ کونسل کے رکن احمد وسیم علوی، سید امجد علی شاہ، عبداللہ سولنگی، راجہ طارق محمود اور دیگر رہنمائوں نے وقار مہدی کو پیپلز پارٹی سندھ کا جنرل سیکریٹری اور سنیٹر عاجز دھامرا کو سندھ کا سیکریٹری اطلاعات بننے پر دلی مبارکباد پیش کی۔

چیئر مین بلاول بھٹو کے انتخاب کو کارکنان کی دل کی آواز قرار دیتے ہوئے چیئر مین بلاول بھٹو سے اظہار تشکر کیا ہے اور اُمید ظاہر کی ہے کہ وقار مہدی اور سنیٹر عاجز دھامرا سندھ میں پیپلز پارٹی کو مزید فعال اور تنظیموں کو منظم بنا کر چیئر مین بلاول بھٹو کے انتخاب کو درست ثابت کرینگے۔

رہنمائوں نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا تے ہوئے کہاکہ ضلعی ،سٹی ایریا ز اور یوسی سطح پر تنظیموں کو منظم اور فعال بنا یا جائیگا۔

جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹر ی