کراچی (جیوڈیسک) کراچی بار ایسوسی ایشن نے وقار شاہ ایڈوکیٹ کے قتل کے خلاف کل احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری خالد ممتاز کے مطابق جمعہ کو وکلاء وقار شاہ ایڈوکیٹ کے قتل کے خلاف ایم کے جناح روڈ پر دھرنا دیں گے۔
اور جنرل باڈی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔خالد ممتاز کا کہنا تھا کہ وکلاء تسلسل کے ساتھ ٹارگٹ کرکے قتل کئے جارہے ہیں اور حکومت خاموش ہے ، وکلاء سمیت عام شہریوں کا قتل حکومت کی رٹ نہ ہونے کا ثبوت ہے ، خالد ممتاز ایڈوکیٹ نے بتایا کہ دھرنے اور جنرل باڈی اجلاس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔