وقار یونس نے کراچی میں قومی ٹیم کو جوائن کر لیا

Waqar Younis

Waqar Younis

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) بولنگ کوچ وقاریونس نے کراچی میں قومی ٹیم کو جوائن کر لیا۔ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ آج پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں کی رہنمائی کے لیے موجود ہیں، سابق کپتان لاہور میں تربیتی کیمپ مکمل ہونے کے بعد اپنی بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے سڈنی گئے تھے۔

انہوں نے پہلے ہی پی سی بی کو مطلع کر دیا تھا کہ سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے موقع پر دستیاب نہیں ہوں گے، بارش کی وجہ سے یہ مقابلہ ہی ممکن نہیں ہو سکا۔

یاد رہے کہ وقار یونس چند ماہ میں مستقل طور پر پاکستان منتقل ہونے کا ارادہ پہلے ہی ظاہر کر چکے ہیں۔