کولکتہ (جیوڈیسک) وقار یونس نے ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں کسی ٹیم کو بھی فیورٹ قرار دینے سے انکار کر دیا، کولکتہ میں پریس کانفرنس میں پاکستانی ہیڈ کوچ سے سوال کیا گیا کہ شاہد آفریدی کا یہ آخری ٹورنامنٹ ہے۔
خود ان کا مستقبل بھی ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر منحصر ہے تو کیا یہ ’’مشن امپاسیبل‘‘ ہے یا ’مشن پاسیبل‘‘۔ وقاریونس نے جواب دیا کہ ہمارے لیے تو ٹائٹل کا ہدف ممکنات میں ہے، مختصر فارمیٹ میں کوئی بھی ٹیم فیورٹ نہیں ہوتی، پاکستان نے 2009میں ورلڈ ٹوئنٹی 20 ٹائٹل جیتا تو کوئی توقع نہیں کر رہا تھا۔
ویسٹ انڈیز اور سری لنکا بھی فیورٹس نہ ہونے کے باجود ٹرافی پر قبضہ جمانے میں کامیاب رہے، ماضی میں بھی جو بھی ٹیم میگا ایونٹ جیتی، وہ فیورٹ نہیں تھی،آئندہ 3ہفتے میں اچھی کرکٹ کھیلنے والا ملک ہی میدان مارنے میں کامیاب ہو گا۔