راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مشرقی سرحد پر ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے تیاریوں پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی جنگ سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز بہاولپور کا دورہ کیا جہاں انہیں پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے مشرقی سرحد پر کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے کور کی تیاریوں کو سراہا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ غیر روایتی جنگ ہماری روایتی جنگ لڑنے کی صلاحیت کم نہیں کر سکتی، پاک فوج کسی بھی جنگ سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔