ناتھن شاہ میدان جنگ بن گیا، چانڈیہ برادری کے دو گروپوں میں خونی تصادم

Khairpur Nathan Shah

Khairpur Nathan Shah

خیرپور : ناتھن شاہ میدان جنگ بن گیا۔چانڈیہ برادری کے دو گروپوں میں خونی تصادم، فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جان بحق، ایک راہگیر شدید زخمی۔واقعے بعد پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن۔ 13 افراد گرفتار۔بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد۔

خیرپور ناتھن شاہ میدان جنگ بن گیا۔نواحی گاؤں کوڑو چانڈیو میں زمین کے تنازعے پر چانڈیہ برادری کے دوگروپوں میں تصاد م ہوگیا اور فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد جانبحق ہوگئے اور جب کہ ایک راہگیرغلام حیدر چانڈیو شدید زخمی ہواجسے خیرپور ناتھن شاہ کی سرکاری اسپتال لایاگیا۔جہاں حالت تشویشناک ہونے کے باعث لاڑکانہ منتقل کردیا گیا۔جانبحق ہونے والوں کی شناخت سجاد چانڈیو، قربان چانڈیو اور جاوید چانڈیو کے ناموں سے ہو ئی۔ دونوں گروپوں میں کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔تصادم کے بعد علاقے میں خوف و حراس چھا گیا۔

لوگ گھروں تک محصور ہوکر رہ گئے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پہنچ گئی اور علاقے کوگھیرے میں لے لیا ۔جس کے بعدایس ایس پی دادو شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر اے ایس پی ڈاکٹر محمد سمیع ملک کی سربراہی میں سرچ آپریشن کر کہ13 افرادجن میں سردار چانڈیو، غلام مصطفیٰ چانڈیو، اویس چانڈیو، لقمان چانڈیو، کھبڑ چانڈیو، امتیاز چانڈیو، غلام سرور چانڈیو، یار محمد چانڈیو، محمد چانڈیو ، غلام قادر چانڈیو اور دیگر کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس حکام کے کہنے مطابق ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بہی برآمد کرلیا گیا ہے ۔دوسری طرف 14افراد خلاف واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اے ایس پی ڈاکٹر محمد سمیع ملک نے خیرپور ناتھن شاہ تھانے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ صبح 8بجہ پیش آیا جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے واقعے میں ملوث 13ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بہی برآمد کرلیا گیا ہے ۔واقعے کی جاچ پڑتال جاری ہے مزید بہی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔دوسری طرف ایس ایچ او قادر بخش بہرانی کے کہنے کے مطابق گرفتاریوں کے دوران پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں واقعے میں ملوث 2 ملزمان مسکین چانڈیو اور میر ہزار چانڈیو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے اور جن کے قبضے سے اسلحہ بہی برآمد کیا جا چکا ہے۔

03152515800