لڑائی جھگڑے کے واقعات کتے کاٹے اور سڑک کے حادثہ میں پانچ افراد زخمی
Posted on January 11, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
پیرمحل : لڑائی جھگڑے کے واقعات کتے کاٹے اور سڑک کے حادثہ میں پانچ افراد زخمی تفصیل کے مطابق چک نمبر 744 گ ب میں لڑائی کے تنازعہ پر محمد اقبال ولد محمد نواز، لعلاں بی بی زوجہ نورمحمد زخمی ہو گئے موضع کمے شاہ کے رہائشی یونس علی ولد بشیر احمد کو گھریلو تنازعہ پر اس کے بھائی خضرحیات نے تشدد کر کے زخمی کر ڈالا۔
چک نمبر 681/22 گ ب کا رہائشی 14 سالہ بچے عبدالرحمن ولد محمد عارف کو آوارہ کتے نے کاٹ کر زخمی کر ڈالا سڑک کے حادثہ میں محمد اسرار ولد محمد نیاز زخمی ہو گیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com