ہم نے مسلم لیگ ن کے وقار کی جنگ لڑی ہے۔ حافظ اعجاز محمود

Hafiz Ijaz Mahmood

Hafiz Ijaz Mahmood

پنڈدادنخان (عدنان یونس سے) ہم نے مسلم لیگ ن کے وقار کی جنگ لڑی ہے انتشار پھیلانے والوں کو صرف اقتدار حاصل کرنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں میں سیاست کو مخلوق خدا کی خدمت کا ذریعہ سمجھتا ہوں نہ کے کمائی اور روزی روٹی کے لیے سیاست کرتا ہوں۔ باری تعالی کا دیا سب کچھ ہے حافظ اعجاز محمود جنجوعہ ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن جہلم تفصیلات کے مطا بق حا فظ اعجاز جنجو عہ نے جو کہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودیہ گئے ہوئے ہیں انھوں نے مکہ مکر مہ سے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صحافیوں سے ٹیلی فو نک گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ہر دور میں بر سر اقتدار پارٹی کے مزے لو ٹنے والے چو ر دروازے کی تلاش میں رہتے ہیں اور برسر اقتدار رہنما ء کے جو تے چا ٹ کر اقتدار کے مزے لو ٹتے ہیں اِن کے اقتدار کے خا تمہ کے سا تھ ہی دوسرے آنے والے کے رہنما ء کے پا س بیٹھ کر خو شا مدی ترانے بجا کر اقتدار کے مزے لو ٹتے ہیں کچھ لو گ جیت کر بھی اخلاقی طو ر پر ہا ر جا تے ہیں اور کچھ لو گ ہا ر کر بھی جیت جا تے ہیں مجھے منظم سا زش کر ریا کے ہر ایاگیا پھر بھی میرا حو صلہ بلند ہے میرے خلاف جن لو گو ں نے سا زش کی وہ عوام کو معلو م ہے پا کستا ن مسلم لیگ ن کے خلا ف سا زش کرنے والو ں کے خلا ف جہا د جا ری رکھو ں گا مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کو بے تو قیر کرنے والو ں کو عوام کے کٹہرے میں کھڑا کر کے دم لو ں گا جن لو گو ں نے جما عت کی پا لیسی کو سبو ثا ز کیا وہ 2018میں مسلم لیگ میں دور تک نظر نہیں آئیں گے قا ئدین اور عوام نے اِن کا اصل چہرہ پہچان لیا ہے مسلم لیگ ن کے ورکر ان کے کرتوتو ں سے آگا ہ ہیں میری کو شش ہے کہ مسلم لیگ ن کے ورکر زکو اِن کا حق ملے اور اِس کے لیے اپنی مخلصا نہ کو شش جا ری رکھتے ہو ئے مفا د پرستو ں کے خلا ف ڈھا ل بنا رہو ں گا ۔جو لوگ صرف اقتدار کے لیے مسلم لیگ میں ہیں ان کی پارٹی کے ساتھ کوئی دلچسپی نہیں ہے۔دوستوں اور پارٹی کے ورکروں اور قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف ،شہباز شریف نے اگر حلقہ NA-63 کا ٹکٹ دیا تو پھر 2018 ء کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کروں گا۔مسلم لیگی ورکر مفاد پرست ٹولے کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں میں ان کے ساتھ ہوں۔میں نے زندگی کے تیس سال مسلم لیگ کے ساتھ گذارے ہیں او ر باقی زندگی بھی اپنے قائد میاں نواز شریف کے لیے وقف ہے جب تک جان ہے مسلم لیگ کے لیے دن رات کام کرتا رہوں گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنڈدادنخان(عدنان یو نس سے)ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیو ڑہ میں کو ئی ظا لمانہ ٹیکس نہیں لگنے دیں گے یہ مسلم لیگ ن کو 2018کے الیکشن میں ہرا نے کی ساز ش ہے جو کہ کامیا ب نہ ہو نے دیں گے ۔ غر یبوں پر نا جائز ٹیکس کسی صورت میں بھی نہیں لگنے دیں گے آج کے اجلاس میںظالمانہ ٹیکس کی کاپیاں میں نے اسی لیے پھا ڑ کر پھینک دی ہیںملک اعجاز اسلم کو نسلر حا جی علی اصغر ملک حا جی ملک عا بد حسین تفصیلات کے مطا بق ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیو ڑہ میں میو نسپل کمیٹی کھیو ڑہ کے کو نسلروں کی اکثریت نے صحا فیو ں کو بتا یا کہ ٹیکس لگا نے کے لیے کو ئی با ضابطہ اجلاس نہیں ہو ا ہے لیکن ایک کمیٹی بنا ئی گئی تھی جس کے کنو ینئر ڈاکٹر عا بد صدیق ریحا ن ،یو سف ناز ،افضل جنجو عہ اور دیگر کو نسلر ہیں اُس کمیٹی نے ٹیکس لگا نے کے با رے میں جو ٹیکس لگا نے کی تجاویز تھیں ان کے متعلقہ لوگوں سے رابطہ اور با ت چیت کرنی تھی اور دوبارہ اپنی رپو رٹ ہا وس میں دیگر اُس کو با قا عدہ ہا وس میں منظو ر کروانا تھا لیکن قا نون و قا عدے سے ہٹ کر ظا لمانہ ٹیکس لگا نے کی کو شش کی جا رہی ہے اور حا ضری رجسٹرڈ میںجو کہ پہلے حا ضری لگی ہو ئی ہے اُ س کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے ملک اعجاز اسلم اور دوسرے کو نسلروں نے کہا ہے کہ ہم جا ئز ٹیکس لگا نے کے حق میں ہیں اور جن غریب لوگوں پر ٹیکس لگا ئے جا رہے ہیں وہ تو بچارے مشکل سے اپنے بچوںکا پیٹ پال رہے ہیں اور چھوٹی انڈ سٹری پر کو ٹیکس لگائے جا رہے ہیں جو کہ پہلے ہی لا کھو ں روپے ٹیکس دے رہے ہیںان پر بھی جائز ٹیکس ہونا چاہیے ۔ ظالمانہ ٹیکس سے یہ میا ں نواز شریف اور اِن کی حکو مت کو ہرا نے کی ساز ش تیا ر کی جا رہی ہے کیو نکہ ظالما نہ ٹیکس کی وجہ سے پو رے علاقہ اور چھو ٹی بڑی انڈسٹریو ں میں عدم تحفظ اور غیر یقینی صورت احوال کا سا منا کرنا پڑ رہا ہے کھیو ڑہ ضلع جہلم کا سب سے بڑا انڈسٹریل شہر ہے اور یہاں سے اربوں روپئے کا ٹیکس حکومت کے خزانے میں جاتا ہے ۔ا گرظا لمانہ ٹیکسو ں کی وجہ سے چھو ٹی انڈسٹری بند ہوئی تو ہزاروں خاندان فا قوں کا شکا ر ہو سکتے ہیں آج کے اجلا س میں کو نسلروں نے ٹیکس کا مسودہ جو کہ فنا نس کمیٹی نے ابھی پا س ہی نہیں کیا اُسے پھا ڑ کر پھینک دیا اور انہو ں نے کہا کہ کو ئی بھی ظا لما نہ ٹیکس ہا وس کو با ئی پا س کر کے بنا یا جا ئے گا اس کو کسی صورت بھی عوام پر مسلط نہیں ہو نے دیں گے ۔ہمیں ایوان میں کونسلر وں کی بھاری اکثریت کی حمایت حاصل ہے یہی وجہ ہے کی ہائوس کی اکثریت کو بائی پاس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ہم بہت جلد یہ اہم مسئلہ اپنے قائدین کے علم میں بھی لا رہے ہیں

Cell No: 0345:5690640 : 0333:1533969
تا ر یخ: 26:03:17