گجرات کی خبریں 22/12/2013
Posted on December 23, 2013 By Geo Urdu گجرات
اعظم صابووال الحاج خان ملک کے بھائی کی وفات
گجرات (جی پی آئی) ممتا ز سماجی شخصیت رئیس اعظم صابووال الحاج خان ملک کے بھائی کی وفات پر ممتاز بزرگ راہنما چوہدری احسن رئیس اعظم اجنالہ صابوال گئے اور چوہدری ظفر علی چیئرمین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی ، انہوں نے الحاج خان ملک اور چوہدری ظفر چیئرمین کی خدمات کو بے حد سراہا۔
————————
———————-
چوہدری خالد عباس عرف لکی چیئرمین کے عہدے کیلئے الیکشن میں
گجرات (جی پی آئی) رئیس اعظم صابووال الحاج خان ملک کے بھانجے چوہدری خالد عباس عرف لکی چیئرمین کے عہدے کیلئے الیکشن میں حصہ لینگے ، تفصیلات کے مطابق چوہدری خالد عباس لکی یونین کونسل صابووال سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ، علاقہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات نے چوہدری خالدعباس کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ چوہدری خالد عباس اپنی صلاحتیں بہتر انداز میں استعمال کرینگے اور علاقہ کے عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرینگے۔
————————
———————-
جامع مسجد انوارِ مدینہ گرین ٹائون شادیوال روڈ میں عظیم الشان محفل منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی) حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی کے سلسلہ میں جامع مسجد انوارِ مدینہ گرین ٹائون شادیوال روڈ میں عظیم الشان محفل منعقد ہوئی، جس کی صدارت شہزاد شفیق نقشبندی نے کی ، جبکہ خصوصی خطاب مفکر اسلام علامہ عثمان بشیر نقشبندی آستانہ عالیہ باآستانہ عالیہ بائولی شریف نے کیا ، نقابت کے فرائض عالمی نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی نے سرانجام دئیے ، تلاوت کلام پاک کا شرف ممتاز قاری قرآن قاری عثمان جلالی نے حاصل کیا نعت رسول مقبول ۖ سید محمد عثمان شاہ نے پیش کی اس موقع پر ممتاز روحانی شخصیت حاجی عبدالمجید سیفی، حاجی محمد ظفر اقبال سیفی و دیگر موجود تھے۔
————————
———————-
محکمہ ہائی وے کی غفلت کی وجہ سے شادیوال روڈ کھنڈر کا منظر پیش کرنے لگا
گجرات (جی پی آئی) محکمہ ہائی وے کی غفلت کی وجہ سے شادیوال روڈ کھنڈر کا منظر پیش کرنے لگا، ہر طرف ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کا جال بچھا ہوا ہے، عوامی مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ، ڈی سی او گجرات سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں اقدامات کریں اور روڈ کی تعمیر کی جائے تا کہ عوام کی مشکلات میں کمی ہو سکے۔
————————
———————-
کچھ مفاد پرست اپنی تنخواہ بڑھانے کے لئے پیپلز پارٹی اور جیالوں کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں
گجرات (جی پی آئی ) کچھ مفاد پرست اپنی تنخواہ بڑھانے کے لئے پیپلز پارٹی اور جیالوں کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں حالانکہ ایسے لوگ ابھی بھی پیپلز پارٹی کی وجہ سے زندہ ہیں چوہدری مصطفی گورائیہ ،پیپلز پارٹی ضلع گجرات کے راہنما چوہدری مصطفی گورائیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج جو لوگ مفاد پرستی میں مبتلا ہیں اور دوسری جماعتوں کے ملازم بنے ہوئے ہیں ایسے لوگوں کا پیپلز پارٹی کو چھوڑ جانا ہی سب سے بڑا غداری فعل ہے پیپلز پارٹی کو کسی سہارے یا اقتدار کا لالچ نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کے ایک جیالے کے لئے بھٹو ازم ہی دل میں زندہ رکھنا سب سے بڑا کارنامہ ہے ملک کی تاریخ میں بڑے بڑے مگرمچوں نے ڈکٹیٹروں اور آمروں نے پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اپنی موت آپ ہی مر جائینگے ہم ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونیوالے مفاد پرستوں کو دیہاڑیاں لگوائیں اور ن لیگ کے چمچوں کی تنخواہیں میں تھوڑا اضافہ کردیں تاکہ ایسے مفاد پرست اور گندے انڈے اپنی دیہاڑی میں مصروف رہیں اور تاکہ بیان بازی سے گریز کریں پیپلز پارٹی میں اب وفادار اور قربانیاں دینے والے جیالے ہی موجود رہیں گے مفاد پرستوں کا دوسری جماعتوں میں جانے سے انکی اوقات جلد معلوم ہو جائے گی۔
————————
———————-
عظیم الشان حیات اولیاء کانفرنس بسلسلہ سالانہ عرس جامع مسجد بلال کالو پورہ میں منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی) عظیم الشان حیات اولیاء کانفرنس بسلسلہ سالانہ عرس مبارک مناظر اسلام مولانا قاری محمد یونس سیالوی جامع مسجد بلال کالو پورہ میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ سیالوی سجادہ نشین آستانہ عالیہ کھیرانوالہ شریف نے کی، اس موقع پر خصوصی خطاب مبلغ اسلام عالمی مفکر صاحبزادہ مولانا سید عرفان شاہ مشہدی مرکزی امیر جماعت اہلسنت پاکستان نے کیا ، علامہ شاہد نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ضلع بھر سے علمائے کرام جن میں علامہ عنصر محمود جلالی، علامہ محمد ارشد نقشبندی، انسپکٹر یوسف تارڑ، پیر مسعود حسین قادری، علامہ اورنگزیب نورانی، خاور بشیر بٹ، شکیل احمد سیالوی ، علامہ الیاس جلالی، علامہ پیر محمد اکرم دیوانہ، علامہ عبدالرشید اویسی، میاں اختر علی اویسی، علامہ طیب جلالی ، علامہ عبدالستار سیالوی ، علامہ کلیم عارف سیالوی، علامہ فیصل منیر، علامہ ابرار نعمانی، علامہ محسن رضا، نذیر احمد صدیقی، سجادحسین قادری، مظہر حسین قادری، نصیر احمد بٹ، مولانا اشرف نقشبندی، سید آفتاب شاہ، مہر شمشیر اختر، ملک شجاع الرحمن ، قاری منیر احمد قادری ، عنصر محمود ، شعیب چشتی ، حسین چشتی، مہر یاسین، علامہ امجد فاروق کیلانی و دیگر شامل تھے ، صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ سیالوی، صاحبزادہ عبدالرسول سیالوی ، صاحبزادہ عبدالنبی سیالوی ، صاحبزادہ عطاء المصطفیٰ سیالوی، صاحبزادہ فیض رسول سیالوی ، صاحبزادہ محمد غلام امیر حمزہ ، محمد کاشف نقشبندی ، علی رضا نوری ، مہر بلال و دیگر نے اقدامات کیے ، پولیس بھاری نفری موجود تھی۔
————————
———————-
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد نوید ڈار نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا
گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد نوید ڈار نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 13ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے رہا ہونے والے افراد کو ہدایت کی کہ وہ مستقبل میں قانون کا احترام کرنے والے شہری بن کر زندگی بسر کریں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بعد ازاں ڈسٹرکٹ جیل کی مختلف بیرکوں، کچن، جیل ہسپتال کا معائنہ کیا اور قیدیوں سے انکے مسائل معلوم کئے۔ انہوں نے جیل افسران کو ہدایت کی کہ وہ قیدیوں کو جیل منیوئل کے مطابق سہولیات فراہم کریں۔ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل امتیا زاحمد بھلی اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
————————
———————-
ضلع کی ترقی اور عوامی کی فلاح بہبود کے لئے ترقیاتی منصوبے بر وقت مکمل کئے جائیں گے
گجرات (جی پی آئی) ضلع کی ترقی اور عوامی کی فلاح بہبود کے لئے ترقیاتی منصوبے بر وقت مکمل کئے جائیں گے جبکہ ان منصوبوں کے ٹینڈرز سے لیکر تکمیل تک کے عمل کو پوری طرح شفاف بنایا جائیگا۔ یہ فیصلہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت اجلا س صدارت ایم پی اے ملک حنیف اعوان نے کی جبکہ اجلاس میں ڈی سی او آصف بلا ل لودھی، ایم این ایز چوہدری جعفر اقبال، نوابزادہ مظہر علی خان، چوہدری عابد رضا، ایم پی ایز میاں طارق محمود، حاجی عمران ظفر، چوہدری محمد اشرف ، میجر (ر)معین نواز، سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود، نوابزادہ طاہر الملک، ای ڈی او فنانس چوہدری محمد اصغر،ا ی ڈی او ورکس محمدنواز غازی، ای ڈی او ایجوکیشن کاشف طاہر، ڈی او روڈز علی طاہر و دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک حنیف اعوان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ضلع گجرات کی ترقی کے لئے فنڈز دیے ہیں جس سے عوام کو مستفید کرنے کے لئے اجتماعی مفادات کے منصوبوں کو اہمیت دی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ انتظامیہ شاہراہوں کو کھلا کرنے اور آمد و رفت میں آسا نی کے لئے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرے منتخب نمائندے مکمل تعاون کریںگے۔ ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے اجلاس کو بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی طرف سے گجرات کی ترقی کے لئے 40کروڑ روپے کے پیکج سے منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے جبکہ حکومت کی طرف سے میگا پراجیکٹس کے لئے مزید فنڈز ملنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارکان صوبائی اسمبلی کو ملنے والی گرانٹ سے انکی نشاندہی کے مطابق منصوبوں کے ٹینڈرز جاری کئے گئے ہیں تاہم دو حلقوںمیں اس حوالے سے تاخیر پر انہوں نے متعلقہ افسران سے جواب طلب کر لیا۔ انہوںنے اجلاس کو بتایا کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں سڑکوں کی مرمت کے لئے بھی فنڈز مختص کئے گئے ہیں ۔ انہوںنے ارکان اسمبلی کی نشاندہی پر ہدایت کی کہ کنٹریکٹرز فرموں کی پری کوالیفیکشن کی دوبارہ چیک کی جائے ۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ جن پراجیکٹس کے لئے فنڈز فراہم کئے جا چکے ہیں انکی مقررہ وقت میں تکمیل یقینی بنائی جائے۔ اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام محکموں کے ای ڈی اوز سے میٹنگز کر کے انکے وسائل اور افرادی قوت بارے تفصیلات حاصل کی جائیں اور انکے لئے اہداف مقرر کئے جائیں۔ ای ڈی او فنانس چوہدری محمد اصغر نے اجلا س کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ارکان صوبائی اسمبلی کے فنڈز سے انکی نشاندہی کے مطابق منصوبوں کے ٹینڈرز کے بعد ورک آرڈر جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ دو حلقوںمیں ترقیاتی منصوبوں کے لئے ٹینڈرز 28دسمبر کو جاری کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ طالبات کے سکولوں میں عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی کے لئے 76ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ان میں سے 40ملین روپے جاری ہو چکے ہیں اور اس رقم سے 74سکیموں پر کام شروع کیا گیا اور ان میں سے 28کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری سکولوںکی اپ گریڈیشن، آئی ٹی لیبز کی فراہمی، اضافی کمروں کی تعمیر اور دیگر منصوبوں کے لئے 104ملین روپے مختص کئے جاچکے ہیں۔ اس کے ساتھ حکومت نے ٹی ایم اے کی ترقیاتی سکیموں کے لئے 80.75ملین روپے فراہم کر دیے ہیں۔